|
صدر کی مقبولیت میں کمی ہوئی، فوجی بغاوت کا کوئی امکان نہیں:حسین حقانی

02-10-10, 03:04 PM
2010 : اکتوبر-02
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری عوام میں بہت زیادہ مقبول نہیں ہیں تاہم ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی امکان نہیں۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ صدر زرداری عوامی مقبولیت میں کمی کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہیںاور بہتری کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امریکی پالیسیوں اور اقدامات سے مطمئن نہیں۔ پاکستانی سفیرنے واضح کیا کہ نیٹو سپلائی مکمل طور پر بند نہیں ہے اور افغانستان سے ملحقہ طورخم سرحد عارضی طور پر بند کی گئی ہے تاہم سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوتے ہی اسے کھول کر نیٹو سپلائی بحال کردی جائے گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ نیٹو کی جانب سے پاکستان علاقے میں کارروائی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|