|
صد ر پرویز کا آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق سے ٹیلی فو ن پر رابطہ

05-02-08, 09:13 AM
اسلام آباد . . . صدر پرویز مشرف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو عشروں پر محیط مسئلہ کشمیر پر تعطل ختم کرنے کے لئے چار نکاتی تجاویز دے کر مذاکرات کا موقع فراہم کیا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر پر صدر پرویز مشرف نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔صدر مشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک حل طلب تنازعہ کے طور پر موجود ہے ۔ صدر مشرف نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک ہیں ، سیز فائر لائن کی منحوس لکیر انہیں زیادہ دیر تک جدا نہیں رکھ سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور ان سے عہدہ برا ہونے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو عالمی ایوانوں تک پہنچانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|