|
صوبائی حکومتیں ہر قسم کے حالات میں امن قائم رکھنے کی ذمہ داری پوری کریں،نگراں وزیراعظم

02-01-08, 08:09 AM
صوبائی حکومتیں ہر قسم کے حالات میں امن قائم رکھنے کی ذمہ داری پوری کریں،نگراں وزیراعظم
اسلام آباد (جنگ نیوز) نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ہر قسم کے حالات میں امن قائم رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔انہوں نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کریں اور اپنے صوبوں میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کو امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومتیں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ فوج اور رینجرز سے بھی قریبی رابطہ رکھا ہوا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔وزیراعظمنے کہا کہ قومی سرگرمیوں کے تسلسل کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی سے ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی المناک موت ایک قومی نقصان ہے جس نے حکومت سمیت ہر ایک کو افسردہ کردیا ہے۔اس بڑے سانحے پر عوامی ردعمل ایک فطری بات ہے لیکن ملک کو اس صدمے کو حوصلے کے ساتھ سامنا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جو بھی اس گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں، وہ سزا سے بچ نہ سکیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|