واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صوبائی وزیر کی ضمانت لینے والا سیشن جج معطل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-05-10, 09:04 PM   #1
صوبائی وزیر کی ضمانت لینے والا سیشن جج معطل
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 29-05-10, 09:04 PM

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں اندھیرے میں 16افراد نے گھر میں داخل ہوکر نبیلہ نامی لڑکی کو اٹھا کر 6دن حبس بے جا میں رکھا ۔جس میں صوبہ پختون خواہ کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثارگل بھی ملوث تھے جس کی کوہاٹ کے ایڈیشنل سیشن جج اصغرشاہ نے ضمانت لے لی تھی۔ جس کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں‌جسٹس غلام ربانی اور جسٹس خلیل الرحمان رمدے پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اس کی سماعت کی ۔ایڈیشنل سیشن جج کوہاٹ اصغر شاہ نے دوران سماعت صوبائی وزیر میاںنثار گل کی ضمانت کا غلط حکم دینے کا اعتراف کیا اس پر چیف جسٹس نے مذکورہ جج کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کس قانون کے تحت ناقبل ضمانت جرم کی ضمانت دی ہے ٹرائل ہوئے بغیر ملزم کی ضمانت منظورکرلی ہے آپ نے اس سلسلے میں قانون بھی توڑ دیا آپ جج بننے کے اہل نہیں اگر ملزم وزیر نہ ہوتے تو کیا آپ اس کی ضانت دے دیتے آپ ایک وزیر کے دبائو میں آگئے اور قانون توڑ ڈالا۔ جج کا کام ہی قانون کی پاسداری ہے آپ کو دبائو کے باوجود قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیےتھا ۔ اور یہی ایک جج کی ذمہ داریاں ہیں اس پر عدالت عظمٰی نے ایڈیشنل سیشن جج کو ان کے عہدے سے فوری طور پر معطل کردیا۔اس موقع پر جسٹس رمدے نے کہا کہ آپ انصاف کرنے کے قابل نہیں آپ کے پاس اپنی غلطی کا مداویٰ‌کرنے کےلئے چھ دن تھے لیکن آپ نے اسے ضائع کیا سماعت کے دوران صوبائی وزیر جیل خانہ جات میاں نثارگل سے جب عدالت نے استفسارکیا توانہون نے کہا کہ ان کی جان کوخطرہ ہے طالبان نے ان پر حملے کئے تھے اس وجہ سے جیل کے 15اہلکار ان کی سیکورٹی پرتعینات ہیں۔اس پر عدالت نے قرارد دیا کہ آپ کس قانون کے تحت آپ کو یہ ذاتی سیکورٹی دی گئی ہے ۔جسٹس رمدے نے کہا کہ جب آپ جیل میں جائیں گے تو 5ہزار سیکورٹی اہلکار آپ کی خدمت پر مامور ہونگے اور وہاں آپ کی جان کو کوئی خطرہ نہیں‌ہوگا۔اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ وزیر کی ضمانت تنسیخ‌کےلئے درخواست دے دی گئی ہے اس پر چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کو حکم دیا کہ وہ اس واقعہ کی انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں اور آئندہ پیشی 11جون کو رپورٹ پیش کریں
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (29-05-10), ھارون اعظم (29-05-10), محمدخلیل (29-05-10), عبداللہ حیدر (29-05-10)
پرانا 29-05-10, 10:05 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,955
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری
اللہ آپ کی حفاظت کرے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فوری, کورٹ, کس, گھر, گئی, وزیر, لڑکی, موقع, مطابق, بے, جیل, جرم, حکم, خلیل, خلاف, خدمت, درخواست, سپریم, طالبان, عدالت, غلام, غلط, غلطی, صوبہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صوبائی وزیر اطلاعات کے گھر کے باہر خود کشن حملہ 8جاں بحق جاویداسد خبریں 1 26-07-10 06:24 PM
ایرانی وزیر خارجہ کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ‘باہمی امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ابن جلال خبریں 0 10-10-08 05:47 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
آصف زرداری اور وفاقی وزیر خزانہ کا معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:57 AM
2 بار وزیراعظم رہنے کے باوجود نوازشریف نے صوبائی خودمختاری کیلئے کیا کیا، سلیم شہزاد عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger