واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


صیہونی حکومت کی بنیاد ہل رہی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-11, 07:54 PM   #1
صیہونی حکومت کی بنیاد ہل رہی ہے
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 27-08-11, 07:54 PM

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے یوم قدس کےعظیم جلوس سے خطاب کرتے ہوے کہا ہےکہ فلسطین اور علاقے کے ملکوں میں حریت پسند تحریکوں میں تیزی آنے سے صیہونی حکومت کے حامیوں کو یہ یقین ہوچلا ہےکہ صیہونی حکومت کا استحکام ناممکن ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے تہران میں نماز جمعہ سے قبل لاکھوں افراد سے خطاب میں کہا کہ صیہونی حکومت کی بنیاد ہل رہی ہے اور مغربی ممالک علاقے کے حالات سے غلط فائدہ اٹھا کر مزید مراعات حاصل کرنا چاہتےہیں۔ انہوں نے فلسطین کی قدیمی تاریخ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ مغربی ممالک اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے دوحکومتوں یعنی صیہونی حکومت کے کنارے فلسطینی حکومت کی تشکیل کا پروپگينڈا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سامراج اب اضمحلال کی طرف بڑھ رہا ہے اور نیٹو اور مغربی ممالک ہرگز سلامتی اور عدل و انصاف قائم نہيں کرسکتے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مغربی ممالک فلسطینیوں کی سرزمیں کے بارےمیں مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر انہیں اختلافات سے دوچار کرنا چاہتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس غاصب حکومت کی تاسیس اور اس کا جاری رہنا تمام انسانی اصولوں اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ صیہونی حکومت تمام عالمی مجرموں کا مرکز ہے اور اس کے مقابل یوم قدس تمام موحدین اور ظلم مخالف لوگوں کا نقطہ اتحاد ہے اور اس کا ھدف صیہونی حکومت کو مکمل طرح سے ختم کرنا ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ مغربی ملکوں نے دنیا کو اپنے مسائل میں گرفتار کرنے کے لئے صیہونی حکومت کی بنیاد رکھی تھی اور آج یہ غاصب حکومت وحشی سامراجیوں اور تسلط پسندوں کے اتحاد کا مرکزاور سامراجیوں نیز بردہ داروں کے وحشیانہ کردار کا مظہر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کو مغربی دنیا کی طرف سے یہ ذمہ داری ملی ہےکہ وہ علاقے کو ہمیشہ کشیدہ رکھے علاقے کو دھمکیاں دیتی رہے اور اختلافات پھیلاتی رہے نیز جارحیت اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بناتی رہے تاکہ اس علاقے میں سامراجیوں کے تسلط کی زمین ہموار ہوسکے۔
urdu.irib.ir
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 111
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کلنگ, کرتے, پسند, یوم, قائم, نماز, مکمل, مجرموں, مسائل, آج, اپنے, ایران, اسلامی, خلاف, خطاب, دوچار, دنیا, علاقے, عالمی, عدل, غلط, صیہونی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فصیلِ اسلام آباد! فیصل ناصر سیاست 11 04-09-11 01:38 AM
مسجد اقصیٰ پر تازہ حملہ عبداللہ آدم خبریں 0 28-02-10 04:49 PM
صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب محمدعمر خبریں 0 09-12-09 06:46 PM
’صدر زرداری کے مقدمے کی تفصیلات طلب‘ راجہ اکرام خبریں 0 09-12-09 05:13 PM
وائرس: بینک تفصیلات چوری وجدان خبریں 0 05-11-08 12:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger