|
ضلع نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی میں دھماکے‘ 4افراد زخمی

12-04-08, 01:11 PM
ضلع نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی میں گاڑ ی بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول دھماکے حکومت حمایتی وڈیرے سمیتافراد زخمی ‘دو گاڑیاں تباہ
کوئٹہ۔۔۔۔ ضلع نصیرآباد اور ڈیرہ بگٹی میں گاڑ ی بارودی سرنگ اور ریموٹ کنٹرول دھماکوں میں حکومت کے حمایت یافتہ وڈیرہ عبدالرحمن سمیتافراد زخمی ہوگئے جبکہ دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیرآبادکی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع کینال کے قریب گوٹھ گل گنہور کے مقام پر ایک گاڑی نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا دھماکہ سے تین افراد عارف حسین‘ عبدالحمید اور حاجی محمد بخش زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی زخمیوں خو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا گیا جہاں عارف حسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی جاتے ہوئے حکومت کے حمایت یافتہ وڈیرہ عبدالرحمن بگٹی کو گاڑی کو نامعلوم تخریب کاروں نے ریموٹ کنٹرول دھماکہ سے اڑا دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار عبدالرحمن بگٹی معمولی زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا ۔واضح رہے کہ وڈیرہ عبدالرحمن بگٹی پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل بھی ان پر ڈیرہ مراد جمالی اورڈیرہ اللہ یار کے علاقوں میں ان پر بم دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ان حملوں میں محفوظ رہے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|