|
ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ ،دو موٹر سائیکل سوار جاں

12-04-08, 05:05 PM
Update News
ڈیرہ مراد جمالی....... بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں بھائی نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے بہن اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے علاقے گوٹھ باری شاخ میں ملزم دالدا ر احمد نے فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماۃ (ج) اور اس کے مبینہ اشنا شکیل احمد کو قتل کردیا ۔ قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
سوئی............بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ لال نامی شخص اپنے ساتھی صدیق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کہیں جارہا تھا کہ سوئی میں پٹ فیڈر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی واقعہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیںپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|