واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ضیاء دور میں کلاشنکوف آئی،جنرل پرویز حکومت میں خودکش حملہ آور پیدا ہوئے،بے نظیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 09:46 AM   #1
ضیاء دور میں کلاشنکوف آئی،جنرل پرویز حکومت میں خودکش حملہ آور پیدا ہوئے،بے نظیر
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 27-10-07, 09:46 AM

ضیاء دور میں کلاشنکوف آئی،جنرل پرویز حکومت میں خودکش حملہ آور پیدا ہوئے،بے نظیر

پاکستان پیپلز پارٹی کی تاحیات چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ انتہا پسند جمہوریت میں پروان نہیں چڑھ سکتے۔ خودکش حملہ آورجنرل مشرف کے دور میں سامنے آئے ہیں۔ کلاشنکوف، ہتھوڑا گروپ اور بے روزگاری ملک میں آمرانہ ادورا کے تحفے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل بعض عناصر مفاہمتی آرڈیننس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کو بچانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں۔ حکومت میں شامل ضیاء کی باقیات نہیں چاہتی کے آئندہ ہونے والے انتخابات غیر جانبدارانہ اور شفاف ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلاول ہاوٴس میں صحافیوں سے بات چیت اور اے این پی، مہاجر قومی موومنٹ،اے آرڈی کے وفود سے بھی ملاقاتوں کے دوران کیا، صحافیوں سے بات چیت کے دوران بے نظیر بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور میں (بے نظیر بھٹو) اس ملک میں یکجہتی کے لئے، پاکستان کو بچانے کے لئے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اصول ہے کہ عوام کی قوت پر انحصار کیا جائے۔ 18 اکتوبر کو 30 لاکھ افراد کا استقبال اس بات کا پیغام ہے کہ عوام ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔ عوامی طاقت نے پہلے بھی آمریت کا خاتمہ کیا تھا اور آج بھی آمریت کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی پھیلانے والے عناصر عوام کی خوشحالی اور ترقی کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔بے نظیر بھٹو نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں جلد از جلد اسلام آباد، لاہور، آزاد کشمیر، ناردرن ایریا سمیت ملک کا دورہ کرنا چاہتی ہوں۔ اتحاد برائے بحالی جمہوریت (اے آر ڈی) کے ایک وفد نے جمعہ کو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو سے ملاقات کی اور سانحہ 18 اکتوبر میں پیپلز پارٹی کے 140 سے زائد کارکنوں کی شہادت پر تعزیت کی۔ وفد میں مفتی فیروز الدین ہزاروی، مولانا سعد ہزاروی، بشارت مرزا، خان امان اللہ خان، طارق سجاد خان، مائیکل جاوید، سلیم خورشید کھوکھر، شہزاد احمد، عرفان خان، حاجی محمد اقبال بندھانی، علامہ عبدالخالق آفریدی اور دیگر شامل تھے۔ وفد سے گفتگوکرتے ہوئے محترمہ بینظیر بھٹو نے کہا کہ دہشت گرد یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جو لوگ خودکش حملوں کے خلاف ہیں ان کی ریلیوں اور جلسوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور جو لوگ خودکش حملوں کے حق میں ہیں انہیں ریلیاں اور جلوس نکالنے کی اجازت ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا کہ میں نے مشتبہ افراد کے نام بھیجے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ پاکستانی تحقیقاتی اداروں کی بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے معاونت کریں کیونکہ 18 اکتوبر جیسے دہشت گردی کے دیگر واقعات بشمول سانحہ نشتر پارک اور آبپارہ مسجد وغیرہ کے واقعات آج تک معمہ بنے ہوئے ہیں اور کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سید قائم علی شاہ، آفتاب شعبان میرانی، نثار احمد کھوڑو، شیری رحمٰن، نواب یوسف تالپور، نوید قمر، پروفیسر این ڈی خان، راشد ربانی، رفیق انجینئر اور دیگر بھی موجود تھے۔معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو نے عام انتخابات میں دھاندلی روکنے پر زور دیتے کہا ہے کہ الیکشن کے خاتمے کے بعد ہی شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے۔ وہ جمعہ کو بلاول ہاؤس کراچی میں اے این پی کے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وفد میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید، شبیر جان، امیر نواب، عجب خان باوانی، عظیم خان آفریدی شامل تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے وفد میں بینظیر بھٹو کے علاوہ سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، آفتاب شعبان میرانی، کمال اظفر، نبیل گبول، راشد ربانی اور رفیق انجینئر شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر شاہی سید نے بینظیر بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ٹرپل ایم ملٹری، ملاء اور متحدہ قومی موومنٹ سے بچیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بینظیر بھٹو نے عامر خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اے آر ڈی کی جدوجہد میں مہاجر قومی موومنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 326
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, کراچی, پاکستان, پاکستانی, پسند, واقعات, لوگ, نثار, موجودہ, ممکن, محمد اقبال, مسجد, آج, اللہ, امیر, اسلام, جلد, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, خان, شہزاد, شعبان, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملک بھر میں سیاسی جلسوں اور ریلیوں کیلئے پیشگی اجازت ضروری ہو گی،انتظامیہ عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:16 AM
امر یکی سفارتخانے میں زرداری،امر یکی عہدیداروں اور صدر پر ویز کے نمائندوں کی ملاقات،حکومت سازی کیلئے صلاح مشورےٍ عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:24 AM
ن لیگ زرداری کی نئی ٹیم بن گئی،شہباز شریف کارکنوں کو گھیراؤ جلاؤ کی ہدایت دیتے رہے،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:23 AM
بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:26 PM
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger