واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


طارق کھوسہ کو کرپشن کیخلاف سخت اقدامات کرنے پر ہٹایا گیا، وکی لیکس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-10, 05:28 AM   #1
طارق کھوسہ کو کرپشن کیخلاف سخت اقدامات کرنے پر ہٹایا گیا، وکی لیکس
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 09-12-10, 05:28 AM

کراچی (نیوز ڈےسک)وکی لیکس کے انکشافات کے مطابق امریکی سفارت خانے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مراسلے کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ نے سرکاری افسران اور بزنس مین طبقے کے کرپشن کیسز پر سختی سے نظر رکھی اور اس کے ساتھ ممبئی حملوں کی تفتیش اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے امریکا سے بھرپور تعاون بھی کیا تھا۔ اس وجہ سے انہیں ایف آئی اے کی سربراہی سے اچانک ہٹا کر ظفر اللہ خان کو نیا ڈی جی بنا دیا گیا جن کا رویہ طارق کھوسہ کے برعکس تھا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں فنڈنگ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دکھائی ہے جبکہ ایف آئی اے نے مرکزی بینک کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر لائسنس اور بغیر لائسنس یافتہ منی سروس اداروں کے خاف کریک ڈاﺅن بھی کا تھا۔ قومی اسمبلی میں منی لانڈرنگ کے خلاف بل بھی پاس کیا گیا تھا فروری میں امریکا کے اسسٹنٹ سیکرٹری خزانہ ڈیوڈ کوہن نے پاکستانی حکومت کو پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات بھی دی تھیں جبکہ چار پاکستانی بینکوں کو بھی یہ معلومات دی گئی تھیں۔ امریکی حکومت کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ بیورو نے دہشت گردی سے متاثرہ خیبر پختون خواہ پولیس کو تربیت دینے کے لئے فنڈ بھی مہیا کیا۔ مراسلے کے مطابق ممبئی بم دھماکوں میں پکڑے گئے سات مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کام سستی سے جاری تھا پھر پاکستانی حکومت نے امریکا کو بتایا کہ اسے ممبئی حملوں کے خلاف مزید ثبوت درکار ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت سرگودھا سے پکڑے گئے پانچ امریک شہریوں کے خلاف اپنا کیس بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ مراسلے کے مطابق پاکستانی حکومت نے امریکا کی درخواست کے باوجود ان لوگوں کو امریکا کے حوالے نہیں کیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,490
شکریہ: 1,547
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 105
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (09-12-10)
جواب

Tags
ہے۔, کیخلاف, کراچی, گئی, پولیس, پاکستان, پاکستانی, وجہ, قائم, نیوز, چار, نظر, مرکزی, مطابق, آئی, ایف, اللہ, اداروں, اسے, اعلیٰ, ثبوت, خلاف, درکار, درخواست, رکھنے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پنجاب حکومت کی سمری نہیں پڑھ سکا، جو آئین کہے گا وہی کروں گا، گورنر کھوسہ گلاب خان خبریں 0 28-02-11 04:51 AM
ھوسکے تو زرا سا غور کرو The Great شعر و شاعری 5 30-09-09 01:54 PM
نصیر آباد:بھوسے کا ٹرک الٹنے سے چار افراد ہلاک عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:27 AM
کھوسہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کاحلف اٹھالیا محمدعدنان خبریں 0 13-04-08 06:51 AM
دوست محمدکھوسہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدعدنان خبریں 0 12-04-08 11:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger