|
طاقت کام نہ آئی ، افغان جنگ کا سیاسی حل ڈھونڈنا ہو گا:امریکہ

25-10-10, 06:57 PM
2010 : اکتوبر-25
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے آخر کار پاکستان کی منتخب اور غیرمنتخب قیادت کا موقف تسلیم کر لیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل صرف اور صرف سیاسی ہے ۔ افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے اعتراف کیا ہے کہ صرف طاقت کے بل پر افغانستان کی جنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ افغانستان کی جنگ کا سیاسی حل ڈھونڈنا ہو گا اور اس مقصد کے لئے پاکستان کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے جبکہ واضح یہ ہو گیا ہے کہ طاقت سے افغان جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ افغان طالبان قیادت مذاکرات پر راضی ہو گئی ہے اور مذاکرات میں دلچسپی بھی لے رہی ہے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|