واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


طالبان کی مدد کا الزام مسترد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-11-09, 08:14 PM   #1
طالبان کی مدد کا الزام مسترد
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 04-11-09, 08:14 PM

بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستان کے ان الزمات کو مسترد کردیا ہے کہ بھارت وزیرستان میں سرگرم شدت پسندوں کی مدد کر رہا ہے۔

ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو بھی کچھ ہورہا ہے وہ ’خود ان کے کرتوت کا نتیجہ ہے‘ اور وہاں موثر حکومت کا فقدان ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کے اس بیان کے بعد کہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شیر ونگئی کے علاقے سے پاکستانی فوج نے بھارتی ساخت کے ہتھیار، دھماکہ خیز مواداور بھارتی لٹریچر بر آمد کیا ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ فوجی آپریشن کے دوران جو بھارتی ہتھیار اور مواد پکڑا گیا ہے، اس کے بارے میں دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اب یہ دفترِخارجہ کا کام ہے کہ وہ کس طرح دوسری حکومتوں کے ساتھ معاملہ اٹھاتی ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ ’جو بھی کچھ بلوچستان یا پاکستان کے اندر ہورہا ہے اس سے ہمارا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔ میرے خیال سے یہ سب ان کا خود کا کیا دھرا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میری نظر میں وہاں کوئی موثر حکومت کام ہی نہیں کر رہی ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں فوج نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اس کارروائی کے آغاز کے بعد سے پاکستان میں خودکش حملوں اور دھماکوں میں تیزی آئی ہے اور پچھلے چند ہفتوں میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایسے حملوں میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــ
بی بی سی۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, نظر, آپریشن, الزام, خودکش, خلاف, خبر, دھماکہ, طالبان, علاقے, عباس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 2 23-02-12 06:09 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 11-10-08 11:03 PM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 08:45 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger