| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: کوئٹہ
عمر: 18
مراسلات: 5,287
کمائي: 21,342
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,413
2,466 مراسلہ میں 3,955 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
طبی، سائنسی اور تحقیقی خبریں ٹھنڈ لگنے کا سبب تنہائی بی بی سی رپورٹلندن.......تنہائی اور سردی کی شکایت لوگ عموماً روز ہی کرتے ہیں لیکن ماہرین نفسیات نے پتہ لگایا ہے کہ تنہائی لوگوں میں سردی کی سبب بنتی ہے۔ ٹورینٹو یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ کسی محفل میں بھی خود کو تنہا محسوں کرنے والوں کو کمرے میں ان لوگوں کے مقابلے زیادہ سردی محسوں ہوتی ہے جو محفل میں سب سے گھل مل کر رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ خود کو تنہا محسوس کر رہے ہوتے ہیں وہ جوس یا کوئی پھل لینے کے بجائے چائے یا گرم سوپ پینا پسند کرتے ہیں۔ برطانیہ کے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ان لوگوں کو مدد مل سکتی ہے جو خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں خاص طور پر سردی کے موسم میں۔ پہلے جائزے میں 65 طلبا کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروپ نے ان واقعات کو یاد کیا جن میں انہیں کسی محفل میں تنہاکر دیا گیایا وہ خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے جبکہ دوسرے گروپ کو وہ واقعات یاد کرنے کے لیے کہا گیا جن میں کسی محفل یا کلب میں ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد تحقیق کاروں نے ان سے کمرے کا درجہ حرارت کا اندازہ لگانے کے لیے کہا۔جن لوگوں کو اپنے تنہائی کے لمحات یاد آ رہے تھے ان کو کمرے کا درجہ حرارت کم محسوس ہوا۔ اس کے بعد ان لوگوں کو ایک کمپیوٹر گیم دیا گیا جس میں کچھ لوگوں کو بال کو اچھالنے کا موقع کئی بار دیا گیا اور کچھ کو گیند سے کھیلنے کا زیادہ موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ گیم کے بعد ان لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ سیب یا سافٹ ڈرنکس پینے کی خواہش محسوس کر رہے ہیں یا پھر یا پھر گرم گرم کافی کے خواہش مند ہیں جن لوگوں کو گیند سے زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا ان میں زیادہ تر نے گرم سوپ یا کافی کی خواہش ظاہر کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے گرم چیزوں کی خواہش ظاہر کی وہ نفسیاتی طور پر تنہائی کے سبب ایسا محسوس کر رہے تھے۔ ٌٌٌٌٌٌ ٌ***************** چھونے سے سکون کیوں ملتا ہے 12ستمبر۔ برطانیہ میں ایک کانفرنس میں اس نس کی نشاندہی کا دعویٰ کیا گیا ہے جو چھونےپر لطف کا احساس پیدا کرتی ہے۔ مائیں بچوں کو تھپکی دیتی ہیں، بندر ایک دوسرے کے بالوں میں انگلیاں پھیرتے ہیں، ہم سب کو مساج اچھا لگتا ہے۔۔ آخر چھونا اور تھپتھپانا اچھا کیوں لگتا ہے؟ برطانوی ایسوسی ایشن سائنس میلے میں اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی گئی۔ پروفیسر فرانسس مکگلون نے اس سوال کے جواب کے لیے تھپتھپانے والا ایک آلہ تیار کیا جس کے ذریعے رفتار بدل بدل کر جسم کے مختلف حصوں کو تھتپھپایا جا سکتا ہے۔ اس مشین میں جسم کی کھال سے دماغ تک بھیجے جانے والے پیغام کو درج کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔ پروفیسر مکگلون اس آلے کی مدد سے تجربے میں شامل افراد کو مالش کے دوران آنے والے لطف کا ان کے دماغ کو پہنچنے والے پیغامات سےموازنہ کیا اور ایک ایسی نسوں کا پتہ چلایا جو ان کے مطابق لطف کے احساس کی وجہ ہیں۔ ان نسوں کو ’سی فائبر‘ کا نام دیا گیا۔ پروفیسر مکگلون کا خیال ہے کہ تھپتھپانے سے سی فائبر متحرک ہو جاتے ہیں جس سے دماغ میں آسودگی کے احساس کے ہارمون پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے تجربے کا اطلاق جنسی عمل پر نہیں ہوتا اور نہ ہی ’سی فائبر‘ ہاتھ یا پاؤں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مالش کے دوران زیادہ زیادہ سے لطف کے لیے پانچ سنٹی میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے فی مربع سنٹی میٹر پر دو گرام وزن کے برابر دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔ پروفیسر مکگلون نے کہا کہ انسانی جسم کی کھال سے دماغ تک لطف کا پیغام انہی نسوں کے ذریعے جاتا ہے جو درد کا پیغام لے کر جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتنا دلچسپ ہے کیونکہ ہم اکثر درد کو کم کرنے کے لیے اسی حصہ کو دباتے ہیں جہاں درد ہوتا ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| color, کمپیوٹر, پسند, واقعات, لوگ, موقع, بچوں, جواب, رفتار, سافٹ, صلاحیت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سائنسی صحافت و عوامی ابلاغ کےلئے چند سائیٹس | عدنان | ویب سائٹس کا جائزہ | 1 | 07-12-08 01:30 PM |
| آج کی ملکی اور بین الاقوامی تازہ ترین خبریں (ان پیج میں) | زین خان | خبریں | 0 | 11-09-08 05:36 PM |
| کوئٹہ اور کراچی کی تازہ ترین خبریں | زین خان | خبریں | 0 | 11-04-08 03:40 PM |