واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


طرابلس سمیت پورے ملک پر کنٹرول حاصل کرلیا، باغیوں کا دعویٰ، قذافی مذاکرات پر تیار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-11, 03:42 AM   #1
طرابلس سمیت پورے ملک پر کنٹرول حاصل کرلیا، باغیوں کا دعویٰ، قذافی مذاکرات پر تیار
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 29-08-11, 03:42 AM

طرابلس، برلن (جنگ نیوز، ایجنسیاں) لیبیا میں باغی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت طرابلس سمیت پورے ملک پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغیوں کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ قذافی کی فورسز کے آخری دستوں کو بھی طرابلس سے باہر دھکیل دیا گیا ہے اور شہر میں زندگی معمول کی جانب لوٹنا شروع ہو گئی ہے دوسری جانب طرابلس میں پانی بجلی اور خوراک کی عدم دستیابی کی اطلاعات بھی ہیں۔ باغی رواں ہفتے کے شروع میں طرابلس میں داخل ہوئے تھے۔ معمر قذافی تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔دریں اثناءلیبیا میں شہریوں نے حکومت مخالفین کو سحری اور افطار میں کھانا ان کے مورچوں میں پہنچانا شروع کر دیا ہے دارالحکومت طرابلس میں درجنوں نوجوان بوڑھے اور بچے رضا کارانہ طور پر حکومت مخالفین کیلئے سحری افطار اور رات کا کھانا تیار کر رہے ہیں جنہیں ڈبوں میں پیک کر کے مورچوں پر تقسیم کیا جا رہا ہے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہ سب کام اپنی خوشی سے کر رہے ہیں اور قومی عبوری کونسل کی فورسز کو رمضان المبارک کی وجہ سے صرف افطار اور سحر کے وقت ہی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ ادھر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی کے خلاف بین الاقوامی عدالت برائے جرائم میں مقدمہ چلایا جائے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ معمر قذافی کے خلاف مقدمہ چلانے کے حق میں ہیں۔ برطانوی ریڈیو کے مطابق کرنل قذافی کے ایک ترجمان کے مطابق وہ اقتدار کی منتقلی پر بات چیت شروع کرنے کے لےے تیار ہیں۔ ترجمان نے ایک خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات چیت میں قیادت کرنل قذافی کے بیٹے سعدی کریں گے ۔
طرابلس

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,494
شکریہ: 1,550
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 108
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (29-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, کنٹرول, گئی, وقت, لاپتہ, مکمل, میڈیا, ملک, منتقلی, مطابق, المبارک, انٹرویو, تلاش, خلاف, خبر, رمضان, رات, زندگی, سحری, شہر, شروع, طور, عدم, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آسٹریلوی ڈیولپرز کا دنیا کا پہلا ہیک فری سافٹ ویئر تیار کرنے کا دعویٰ عبیداللہ عبید خبریں 2 30-01-11 11:44 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM
چاڈ میں سیکیورٹی فورسز کا 162 باغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ عبدالقدوس خبریں 0 19-06-08 06:29 PM
سری لنکا: فوج کاجھڑپوں میں40 باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:21 AM
سری لنکا : فوج کا 20 تامل باغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ عبدالقدوس خبریں 0 05-02-08 09:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger