واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عارف نظامی برطرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-09, 03:01 PM   #1
عارف نظامی برطرف
کنعان کنعان آن لائن ہے 09-09-09, 03:01 PM

عارف نظامی برطرف


بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، لاہور
Wednesday, 9 september, 2009, 23:52 GMT 04:52 PST


سیڑھیاں اترجانے کی اصطلاح سے پاکستان کے صحافتی حلقے بخوبی آگاہ ہیں لیکن یہ تصور ذرا مشکل تھا کہ ادارہ نوائے وقت کے بانی حمید نظامی کے صاحبزادے، دی نیشن کے ایڈیٹر، عارف نظامی بھی ایک روز سیڑھیاں اتر جائیں گے۔

بھئی سیدھی صحافتی زبان میں بات یہ ہے کہ پاکستان کے موقر انگریزی اخبار ’دی نیشن‘ کے ایڈیٹر عارف نظامی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ویسے تواخبارات میں ایڈیٹر آتے جاتے رہتے ہیں، برطرفیاں تقرریاں اور استعفے بھی پاکستان کی صحافت میں معمول کی بات ہے لیکن یہ ایک ایسے ایڈیٹر کی برطرفی ہے جس کے بارے میں اس پہلے یہ تاثر تھا کہ وہ اخبار کےمالکوں میں سے ایک ہیں۔

عارف نظامی کے والد حمید نظامی نے تئیس مارچ سنہ انیس سو چالیس کو عین اس دن لاہور سے نوائے وقت کا پہلا پرچہ شائع کیا تھا جب لاہور کے منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کی گئی۔

دی نیشن کے مستعفی ہونے والے ڈپٹی ایگزیکٹو ایڈیٹر سرمد بشیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا استعفی عارف نظامی سے اظہار یک جہتی بھی ہےاور ایک ایک پیشہ ورایڈیٹر کی برطرفی کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج بھی ہے
تو کہا جا سکتا ہے کہ مینار پاکستان اور اخبار نوائے وقت اس یادگار قومی دن کی دو ایسی نشانیاں ہیں جن کا تعلق براہ راست لاہور سے ہے۔

عارف نظامی اس وقت بچے تھے جب ان کے والد صرف پینتالیس برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مجید نظامی اپنا الگ اخبار ندائے ملت نکال چکے تھے۔ عارف نظامی کی والدہ نے نوائے وقت کی ادارت سنبھالی اور اپنے کم سن بچوں کے ساتھ اخبار چلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ چند ہی مہینوں میں نوائے وقت کی اشاعت بہت کم رہ گئی تھی۔

دیور بھابھی میں صلح کے بعد مجید نظامی روزنامہ نوائے وقت کے انتظامی اور ادارتی سربراہ ٹھہرے، بھتیجے عارف نظامی نے ایک عام رپورٹرکی حثیت سے اخبار میں کام کرنا شروع کیا اور سنہ انیس سو چھیاسی میں اس دور کے پنجاب کے واحد نجی انگریزی اخبار ’دی نیشن‘ کی بنیاد رکھ دی۔ پرنٹ لائن پر عارف نظامی کا نام شائع ہوا۔

باہر والوں کے لیے سب کچھ بظاہر ٹھیک چل رہا تھا۔ مجید نظامی اکثر سب کے سامنے عارف نظامی کو ڈانٹ دیتے لیکن کوئی بھی اسے چچا کی شفقت بھری جھڑک سے زیادہ اہمیت نہیں دیتا تھا، تاہم معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین نکلا جب گزشتہ روز ’دی نیشن‘ کی پرنٹ لائن سے پہلی بار عارف نظامی کا نام ہٹا لیا گیا اور ان کی جگہ صرف رمیزہ نظامی کا نام رہ گیا۔

دی نیشن کے سابق ایڈیٹر عارف نظامی اور موجودہ پرنٹر پبلشر رمیزہ نظامی سے کوشش کے باوجود ٹیلی فون پر رابطہ نہیں ہوسکا البتہ مجید نظامی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ عارف نظامی کی برطرفی کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے وہ دی نیشن کے محض ملازم تھے اور قواعد کے مطابق ملازم کو برطرف کیا جاسکتا ہے
نوجوان رمیزہ نظامی نوائے وقت گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر چیف ایڈیٹر مجید نظامی کی لے پالک صاحبزادی اور وقت ٹی وی کی چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔

عارف نظامی پاکستان میں اخبارات کے مدیروں کی ایک تنظیم سی پی این ای کے منتخب صدر ہیں۔

دی نیشن کے سابق ایڈیٹر عارف نظامی اور موجودہ پرنٹر پبلشر رمیزہ نظامی سے کوشش کے باوجود ٹیلی فون پر رابطہ نہیں ہوسکا البتہ مجید نظامی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ عارف نظامی کی برطرفی کوئی غیر قانونی عمل نہیں ہے وہ دی نیشن کے محض ملازم تھے اور قواعد کے مطابق ملازم کو برطرف کیا جاسکتا ہے۔

عارف نظامی نے اپنی برطرفی کے بعد ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ میں ایک پروفیشنل جرنلسٹ ہوں اور جب کسی صحافی کو برطرف کیا جائے تو اسے صفائی کا موقع دیا جاتا ہے لیکن مجھے تو یہی علم نہیں کہ مجھے کس بات کی سزا دی گئی ہے۔

عارف نظامی کی برطرفی کے بعددی نیشن سے وابستہ درجن بھر کے قریب سنئیر کارکن صحافیوں کے مستعفی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔دی نیشن کے مستعفی ہونے والے ڈپٹی ایگزیکٹو ایڈیٹر سرمد بشیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا استعفی عارف نظامی سے اظہار یک جہتی بھی ہےاور ایک ایک پیشہ ورایڈیٹر کی برطرفی کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج بھی ہے۔


‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮عارف نظامی برطرف‬
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,530
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (09-09-09), اخترحسین (09-09-09)
جواب

Tags
color, pakistan, کوشش, پاکستان, ڈاٹ, قواعد, چینل, موقع, موجودہ, مجید, احتجاج, اردو, بچوں, خلاف, علم, عارف, صلح, صاحبزادی, صحافی, صحافیوں, صحافتی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger