|
عالمی بینک فلسطینی انتظامیہ کو ساڑھے 5 کروڑ ڈالر امداد دے گا

23-04-08, 12:04 PM
عالمی بینک فلسطینی انتظامیہ کو ساڑھے 5 کروڑ ڈالر امداد دے گا
واشنگٹن.......عالمی بینک اقتصادی بحالی اور روزگار کے وسائل پیدا کرنے کیلئے فلسطینی انتظامیہ کو ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کی امداد دے گا۔ امداد کی منظوری عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ عالمی بینک کی نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقہ ڈینیٹلا گریسانی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ امداد فلسطین اصلاحات وترقیاتی منصوبہ 2008-10ء کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین میں اداروں کے استحکام، ترقی کے عمل میں معاونت ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی خدمات وسہولیات کی فراہمی کیلئے امدادی اداروں اورفلسطینی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی بینک فلسطین میں بہتر گورننس ، مالیاتی اصلاحات ، پسماندہ طبقے کیلئے صحت اور سماجی تحفظ، اقتصادی ونجی شعبے کی ترقی اور پبلک انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے مالی معاونت جاری رکھے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|