|
عالمی تحقیقات کیلئے درخواست جمعرات تک تیار ہوجائے گی،فاروق نائیک

02-01-08, 08:41 AM
عالمی تحقیقات کیلئے درخواست جمعرات تک تیار ہوجائے گی،فاروق نائیک
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر فاروق نائیک نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی اقوام متحدہ کے تحت عالمی تحقیقات کیلئے پیپلز پارٹی اپنی درخواست جمعرات تک تیار کر لے گی۔ ”جنگ “سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق نائیک نے بتایا کہ تین رکنی کمیٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی قرارداد کی روشنی میں ڈرافٹ تیار کر رہی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو عالمی سطح کی رہنما تھیں انکے قتل کی وجوہات کو دنیا سے چھپایا نہیں جا سکتا۔ عالمی برادری اس ضمن میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی عالمی رہنما اپنے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کی طرز پر تحقیقات سے ہی یہ معاملہ طے کیا جا سکے گا۔ بینظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی سیکورٹی کے حوالہ سے بار بار اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے بار بار کہتے رہے کہ جیمرز کام نہیں کر رہے مکمل سیکورٹی فراہم نہیں کی جا رہی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی اور محترمہ بینظیر بھٹو کو سرعام شہید کر دیاگیا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|