واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عالمی سطح پر صرف 26 ممالک میں حقیقی جمہوریت قائم ہے، ناروے سرفہرست

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 05:31 AM   #1
عالمی سطح پر صرف 26 ممالک میں حقیقی جمہوریت قائم ہے، ناروے سرفہرست
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 15-09-11, 05:31 AM

33 ممالک میں بدترین جمہوری نظام ہے، پاکستان ان میں بھی 25 ویں نمبر پر ہے، جنگ ڈویلپمنٹ رپورٹنگ سیل
لاہور (رپورٹ/ریاض الحق) آج پوری دنیا میں جمہوریت کا چوتھا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ آمرانہ طرزنظام کیخلاف آگاہی بھی فراہم کرنا ہے لیکن 21 ویں صدی میں بھی دنیا کے بیشتر خطوں میں حکومتیں جمہوری تقاضوں کو پس پشت ڈال کر آمرانہ طرز معاشرت اپنائے ہوئے ہیں جس سے عوام کی بنیادی آزادی کومکمل طورپر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ پاکستان کا شمار بھی دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں بظاہراً جمہوریت قائم ہے لیکن جمہوری اقدار کا مکمل فقدان ہے اور آمرانہ طرز جمہوریت کی جھلک نمایاں ہے۔ جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے مختلف ذرائع سے جو اعدادوشمار حاصل کئے ہیں اس کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان آج بھی 167ممالک کی فہرست میں 104ویں نمبر پر ہے۔ عالمی سطح پر صرف 26ممالک میں حقیقی جمہوریت قائم ہے اور ناروے ان ممالک میں میں سرفہرست ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا میں پاکستان سمیت 33ممالک میں بدترین جمہوری نظام رائج ہے اور ایسے ممالک میں دنیا کی 14فیصد آبادی مقیم ہے اور پاکستان دنیا کے 33بدترین جمہوری ممالک میں بھی 25ویں نمبر پر ہے۔ عالمی اداروں کے سروے اور مختلف تنظیموں کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں صحافت کی آزادی کہنے کی حد تک ہے اور پاکستانی میڈیا انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ حکومتی آمرانہ ہتھکنڈوں کے باعث ملک میں میڈیا کو مختلف انداز سے نشانہ بنایا جاتا ہے اور حکومت کی منشیاءکے برعکس چلنے والے میڈیا کو مختلف قسم کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی ملک میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے جس کے باعث عام شہری کے لئے کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینا آسان نہیں ہے اور کاروباری طبقہ آزادانہ ماحول میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں قاصر ہے۔ ملکی آزادی کے حوالے سے اگر مخصوص طبقہ آزاد ہے تو ایک بڑا طبقہ غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزارنے کے باعث غلامانہ طرززندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ممالک میں ہوتا ہے جہاں جبری مشقت کے مطابق غلامانہ دور کی جھلک نمایاں ہے۔ فریڈم ہاﺅس کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر دنیا کی 36فیصد آبادی بادشاہت یا آمرانہ نظام کے زیرتسلط ہے اور ایسے ممالک میں عوام اپنے سیاسی حقوق سے محروم رہتے ہیں جبکہ دنیا کے صرف 26ممالک میں حقیقی جمہوریت قائم ہے اور یہ ممالک دنیا کی 12 فیصد آبادی کی نماندگی کررہے ہیں ان ممالک میں ناروے سرفہرست ہے جبکہ آئس لینڈ دوسرے، ڈنمارک تیسرے، سوئیڈن چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا چھٹے، جرمنی 14ویں، امریکا 17ویں اور برطانیہ 19ویں نمبر پر ہے۔ دنیا کے 53 ممالک میں نرم جمہوریت قائم ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت ایسے ممالک کی فہرست میں ایک سال کے عرصے میں 35ویں سے 40ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ ان 55ممالک میں اٹلی، برازیل، جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی شامل ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,497
شکریہ: 1,550
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-09-11), احمد نذیر (15-09-11), شمشاد احمد (15-09-11), عبدالقدوس (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 06:12 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو كر لو گل۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس:
امریکا 17ویں اور برطانیہ 19ویں نمبر پر ہے
جمہويت كے سب سے بڑے ٹھكيدار امريكہ و برطانيہ خود 17 اور 19 نمبر پر ہيں۔۔۔ اور مروڑ ان كو سارے جہاں كي اٹھتي ہے۔۔۔ جب كہ ناروے جو سب سے اول نمبر پر ہے۔۔۔۔ آج تك اس كے كسي ملك سے پنگے كا نہيں سنا۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-09-11), احمد نذیر (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 07:16 AM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,131
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور پاکستان ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-11, 07:17 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,131
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھمارے 100 میں‌سے 33 نمبر
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-11, 10:36 AM   #5
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
ھمارے 100 میں‌سے 33 نمبر

سوری آپ کو کسی کالج میں داخلہ نہیں مل سکتا
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (16-09-11)
پرانا 15-09-11, 12:15 PM   #6
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 612
کمائي: 11,118
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
سوری آپ کو کسی کالج میں داخلہ نہیں مل سکتا
آمریت یونیورسیٹی امریکہ میں داخلہ لے سکتے ہو
اس سے ہی سارے جمہوری حکمران کو تربیت حاصل ہوتی ہے
زبیرافتحار آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (16-09-11), حسنین ایوب (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 01:32 AM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,131
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حسنین ایوب مراسلہ دیکھیں
سوری آپ کو کسی کالج میں داخلہ نہیں مل سکتا
جی میں‌کالج میں ایڈمیشن لے بھی نہیں‌رہی
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, پاکستان, پاکستانی, ڈنمارک, ناروے, میڈیا, مقصد, مطابق, آبادی, آج, آزادی, اقوام متحدہ, بادشاہت, دنیا, زندگی, سال, سری لنکا, عوام, عالمی, غربت, صورتحال, صحافت, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
راولپنڈی سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں پر آبادی میں اضافے کا زبردست دباﺅ گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:59 AM
دوسو عسکریت پسند 15اگست کو ”بینڈ “بجا دیں گے : پاکستان پر نیا بھارتی الزام جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:42 PM
اسلامی فورم میں ٹاپک کی براہ راست شمولیت حیدر تجاویز اور شکایات 85 30-10-09 03:32 PM
اہلیت کا تعین الیکشن کمیشن کا صوابدیدی اختیار ہے،براہ راست چیلنج نہیں کیا جاسکتا“ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger