|
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت نئی بلند ترین سطح 112.48 ڈالر پر پہنچ گئی

16-04-08, 07:43 AM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت نئی بلند ترین سطح 112.48 ڈالر پر پہنچ گئی
سنگاپور(جنگ نیوز) خلیج میکسیکو میں خراب موسم کے باعث تیل کی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات پر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور خام تیل کی قیمت نئی بلند ترین سطح 112.48 ڈالر پر پہنچ گئی۔ منگل کو یہاں لائٹ سوئٹ خام تیل کی قیمت میں 72 سینٹ اضافہ ہوا اور مئی کیلئے لائٹ سوئٹ خام کے سودے 112.48 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین قیمت پر طے پائے۔ قبل ازیں تیل کی قیمت کا بلند ترین ریکارڈ 112.21 ڈالر فی بیرل تھا۔ لندن میں نارتھ سی برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 41 سینٹ کا اضافہ ہوا اور مئی کیلئے برینٹ خام کے سودے 110.25 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ واضح رہے کہ خراب موسم کی وجہ سے میکسیکو میں بندرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ان بندرگاہوں سے میکسیکو سے امریکہ کو تیل کی برآمد کا 80 فیصد ترسیل کیا جاتا ہے۔ ماہرین تجارت کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں رسد کی صورتحال ایسی ہے کہ تیل کی فراہمی میں کمی کے خدشات تجارت پر فوری اثر ڈالتے ہیں اور قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|