واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-10-08, 05:53 PM   #1
عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 10-10-08, 05:53 PM

عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا
امریکہ کے بعد کئی یورپی ایشیائی مالیاتی ادارے بھی بحران کی زد میں آ گئے‘ عالمی اسٹاک ایکسچینجوں میں شدید مندی ‘ جاپان کی انشورنس کمپنی یاماٹو لائف دیوالیہ ہو گئی
واشنگٹن +ٹوکیو +سنگاپور……… عالمی مالیاتی اداروں میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے ‘ اس بحران نے امریکہ کے بعد اب کئی یورپی اور ایشیائی اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ ایشیائی منڈی میںتیل کی قیمتیں 1.70ڈالر کی کمی کے ساتھ 79.08 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں ‘ جمعہ کے روز کئی عالمی اسٹاک ایکسچینجوں میںشدید مندی کا رجحان رہا ‘ جاپان کے نکئی انڈکس میں 9.6 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ پیرس اور جرمنی میں بھی بازار حصص میں فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جاپان کی انشورنس کمپنی یاماٹو لائف دلوالیہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایشیائی بازارِ حصص میں کاروبار کے آغاز میں شدید مندی کے بعد یورپی بازار بھی کاروبار کے آغاز پر شدیدگراوٹ کا شکار ہیں۔ لندن سٹاک ایکسچینج کے فٹسی ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے آغاز پر قریباً آٹھ فیصد کمی آئی اور ایک موقع پر انڈیکس پانچ برس میں پہلی مرتبہ چار ہزار کی حد سے گر گیا تاہم بعد ازاں انڈیکس میں آنے والی کمی چھ اعشاریہ تین فیصد تک رہ گئی۔ پیرس اور جرمنی میں بھی بازارِ حصص میں قریباً آٹھ فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو امریکی بازارِ حصص ڈاؤ جونز میں انڈیکس کے نو ہزار پوائنٹ کی حد سے نیچے آنے کے بعد جمعہ کی صبح ایشیائی مارکیٹوں کو بھی شدید مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈاؤ جونز 678 پوائنٹس یا سات اعشاریہ تین فیصد کی کمی کے بعد 8 ہزار 579پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ایشیائی بازاروں میں جمعہ کے روز کاروبار انتہائی نچلی سطح پر شروع ہوا اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں نو اعشاریہ چھ فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ آسٹریلیا کا حصص بازار 8.3 فیصد کی کمی پر بند ہوا۔ جاپان کا نکئی انڈکس جمعہ کے روز انیس سو ستاسی کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ گری اور اس سے انشورنس کمپنی یاماٹو لائف کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔ ممبئی بازارِ حصص میں جمعہ کو 937 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے بازار میں افراتفری کا ماحول ہے اور سرمایہ کاروں میں مایوسی کا عالم ہے۔ عالمی سٹاک مارکیٹوں کی خراب صورتحال پر بات چیت کے لیے جی سیون ممالک کے وزرائے خزانہ ہفتے کو واشنگٹن میں مل رہے ہیں۔ دنیا بھر کی حکومتوں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے باوجود سرمایہ عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر سٹاکس میں پیسہ لگانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ شنکو سکیورٹیز کے یوٹاکا نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ ’نیویارک اور ٹوکیو میں حصص کی فروخت روکنا ناممکن ہے کیونکہ سرمایہ کار خوف زدہ ہیں‘۔ جاپانی انشورنس کمپنی یاماٹو لائف کا دیوالیہ نکل گیا ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس تین سال کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے جبکہ فلپائن کے انڈیکس میں جمعہ کو 8.3 اور شنگھائی کے انڈیکس میں 3.8 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔دوسری طرف انڈونیشیا کی مارکیٹ میں حصص کے کاروبار کو روک دیا گیا تاکہ اس میں مزید کمی نہ آئے۔ ادھر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ایک ہنگامی طریقہ کار وضع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موجودہ مالی بحران سے متاثر ہونے والے ملکوں کو سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومینیک سٹراس کان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے ان ملکوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد ممکن ہو سکے گی جن کو مالیاتی دشواریوں کا سامنا ہو گا۔ سٹراس کان نے کہا تھا کہ دنیا کساد بازاری کے دھانے پر کھڑی ہے تاہم انہوں اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ اس سے ابھی بھی نکلا جا سکتا ہے۔ امریکہ میں حصص بازار میں کاروباری لحاظ سے ایک سیاہ دن جمعرات کو ڈاؤ جونز میں کاروبار 7.3فیصد کی کمی کے ساتھ گزشتہ پانچ برس میں 9ہزار پوائنٹ سے نیچے بند ہوا۔ لاس اینجلس کی پیڈن اینڈ ریگل کے کرس اورنڈرف کا کہنا ہے ’ہم بنیادی مسائل سے آگے ہیں اور یہ جو ہو رہا ہے یہ افراتفری ہے۔جبکہ تیل کی ایشیائی مارکیٹ میں قیمتیں 79.08 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ نیو یارک میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سال کی کم ترین سطح بیاسی اعشاریہ چھ چھ ڈالر پر آگئی۔ جبکہ اوپیک نے آئندہ ہفتے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت گذشتہ ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ لندن میں 1.72 ڈالرکمی کے بعد2.66 ڈالر پر بند ہوئے۔ مستقبل کے سودوں کے دوران ایک موقع پر تیل کے فی بیرل نرخ 80.40ڈالرکی سطح پر دیکھے گئے جبکہ نیویارک میں 1.81 ڈالر کمی کے بعد نومبر کیلئے خام تیل کے سودے 86.62 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ اوپیک نے تیل کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں پر غور کیلیے اٹھارہ نومبر کو ویانا میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اوپیک حکام قیمتوںکا استحکام یقینی بنانے کیلیے پیداوارمیں فوری کمی کا اعلان کر سکتے ہیں تاہم اقتصادی ماہرین کا کہنا ہےکہ اوپیک کا یہ اقدام عارضی ثابت ہوگا۔ عالمی منڈیوںمیں غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو فی اونس 3.5سینٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
*****************

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 251
Reply With Quote
پرانا 10-10-08, 06:02 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,351
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا

ارے پاکستانی حکومت کو اب چاہیے کہ کافی سارا خرید کر ذخیرہ کر لے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-10-08, 06:07 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,955
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا

دنیا کی سب سے بے وقوف حکومت ہے بھائی
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (10-10-08)
پرانا 10-10-08, 06:13 PM   #4
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا

عبدالقدوس بھائی آپ تھوڑا انتظار کرے آپ کو شوکت ترین کی جگہ مشیر خزانہ بنادیا جائےگا۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-10-08, 06:34 PM   #5
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,351
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زین الدین زیڈ ایف مراسلہ دیکھیں
عبدالقدوس بھائی آپ تھوڑا انتظار کرے آپ کو شوکت ترین کی جگہ مشیر خزانہ بنادیا جائےگا۔
اگر میں ہوتا تو سب سے پہلے بنکوں کا قبلہ درست کرواتا
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (10-10-08)
پرانا 10-10-08, 06:58 PM   #6
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
کمائي: 27,081
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: عالمی مالیاتی اداروں میں مندی کا رجحان جاری‘ تیل 79.08ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آ گیا

بینکوں کا کوئی قبلہ نہیں ہوتا اسی لیے تو ایسے ہیںِ۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, پاکستانی, واشنگٹن, لندن, نظر, موقع, موجودہ, متوقع, مسائل, بھائی, جواب, خبر, سال, عبدالقدوس, صورتحال, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خواتین زندگی میں 100بار بالوں کا سٹائل تبدیل کرتی ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 5 28-05-11 03:26 PM
خواتین مردوں کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ راجہ اکرام عمومی بحث 27 24-05-11 08:39 PM
عورتیں مردوں سے تین گنا زیادہ بولتی ہیں: نئی تحقیق ام غزل عورت کہانی 35 24-05-11 11:16 AM
مردوں کا داخلہ منع ۔۔۔ خواتین توڑ پھوڑ کرسکتی ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 13 24-07-10 11:01 PM
::::::: تین چیزیں بدبختی میں سے اور تین چیزیں نیک بختی میں سے ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 10 01-01-10 04:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger