واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عالمی چڑیا گھر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-06-11, 03:57 PM   #1
عالمی چڑیا گھر
کنعان کنعان آن لائن ہے 05-06-11, 03:57 PM

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی


پولٹیکل سائنس کے مضمون میں ریاست کی روایتی تعریف و تشریح اپنی جگہ لیکن یہ دنیا صرف بھانت بھانت کے انسانوں اور حیوانوں سے ہی نہیں عجیب و غریب ریاستوں سے بھی بھری پڑی ہے۔

ریاستیں خلا میں نہیں ہوتیں۔ جس طرح انسان اور حیوان مختلف عادات و اطوار کے سبب الگ سے پہچانے جاتے ہیں اسی طرح ریاستیں بھی انسانی و حیوانی رنگوں اور اوصاف کا عکس ہوتی ہیں۔

مثلاً اس دنیا کی لگ بھگ دو سو پانچ ریاستوں میں ایسی بھی ہیں جن کا خون سفید ہے۔ سیاہ ریاستیں بھی ہیں جو صرف اندھیرے میں ہی زندہ رہ سکتی ہیں۔ وہ بھی ہیں جنہیں دیکھ کر ہی بعض کمزور ممالک زرد پڑ نے لگتے ہیں اور سٹی گم ہو جاتی ہے۔ سرخ ریاستیں بھی ہیں جو اپنے گالوں کی گلابی برقرار رکھنے کے لئے اپنے ہی شہریوں کا خون چوس لیتی ہیں اور ایسی ریاستیں بھی ہیں جنہیں ہر طرح کے حالات میں بس ہرا ہی ہرا سوجھتا ہے۔

اسی کرہِ ارض پر پہلوان ریاستیں بھی قائم ہیں جو عضلاتی طاقت کو دماغی قوت سے افضل سمجھتی ہیں اور اسی زعم میں بظاہر حقیر نظر آنے والی کسی ریاست سے کبھی نہ کبھی بے عزت بھی ہوجاتی ہیں۔

بدمعاش ریاستیں بھی ہیں جو ہر ہما شما کو ٹنگڑی لگانے، کہنی ٹکانے اور طاقتور کو دور سے بڑھک مار کر مرعوب کرنے کی عادت میں مبتلا رہتی ہیں۔

شریف ریاستیں بھی اسی دنیا میں ہیں۔ یہ ریاستیں کم ظرف ریاستوں کی باتوں اور طعنوں کو عموماً خاطر میں نہیں لاتیں لیکن جب پیمانۂ صبر لبریز ہوجائے اور بات گریبان تک پہنچ جائے تو ٹھوک پیٹ کر سیدھا بھی کر دیتی ہیں۔ لیکن کچھ ریاستیں اتنی شریف ہوتی ہیں کہ چانٹا پڑنے پر دوسرا گال بھی پیش کردیتی ہیں۔

اسی دنیا میں کوا ریاستیں بھی موجود ہیں جو شور مچا مچا کر آسمان سر پر اٹھا لیتی ہیں لیکن کسی کام کی نہیں۔ جبکہ بندر ریاستیں اپنے کرتبوں سے طاقتور ریاستوں کو محظوظ کر کے روٹی کما لیتی ہیں۔گدھ ریاستیں بھی ہیں جو دوسرے کے چھوڑے ہوئے شکار پر گزارہ کر کے شکر ادا کرتی ہیں جبکہ شیر ریاستیں بھوک کے باوجود کسی اور کے مارے ہوئے شکار کو گھسیٹنا پسند نہیں کرتیں۔ بھیڑیا ریاستیں بھی موجود ہیں جو بھوک ہو نہ ہو ، راہ چلتے ہر کمزور پر پنجے صاف کرنے کے لئے تیار رہتی ہیں۔

خاندانی ریاستیں بھی ہیں جو ہمسایوں کی ایسے مدد کرتی ہیں کہ دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو ۔ ان کی چھوٹی موٹی خطائیں بھی درگذر کرتی ہیں اور اکثر دھیمے لہجے میں غلط اور درست، جائز و ناجائز کا فرق بتانے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔ مگر چھچھوری ریاستیں بھی اسی دنیا میں پائی جاتی ہیں جو بات بے بات احسانات جتانے سے باز نہیں آتیں اور امداد کی چند ہڈیاں پھینک کر بدلے میں بوٹی کا بکرا مانگ بیٹھتی ہیں اور وہ بھی سرِ بازار۔۔۔۔

کئی ریاستیں وضع دار بھی ہوتی ہیں جو نہ کسی کے لینے میں نہ کسی کے دینے میں۔ جبکہ ایک قسم سفید پوش ریاستوں کی بھی ہے جو چادر کے حساب سے پاؤں پھیلانے پر یقین رکھتی ہیں۔ عیاش ریاستیں بھی ہیں جو کمزوروں کا مال اونے پونے لوٹنے کے بعد انہیں ایڑیوں کے بل تا تا تھئیا کروا کے تسکین پاتی ہیں۔

اور اسی دنیا میں کچھ دلال ریاستیں بھی وجود رکھتی ہیں جو رئیس گاہکوں کی خوشی کے لئے اپنا کچھ بھی بیچنے کو تیار رہتی ہیں اور دیگر بھولی بھالی ریاستوں کو بھی ان کی مجبوریوں کے بدلے خوشحال زندگی کے خواب دکھا کر عیاش ریاستوں کے چنگل میں پھنسا کے کمیشن کھرا کر لیتی ہیں۔ یوں دلال ریاستوں کے کچھ مزید دن بہتر کٹ جاتے ہیں۔

ویسے دلال ریاستیں کلائنٹس کے لئے جتنی بھی خوش خلق ہوں اپنوں کے لئے اتنی ہی سفاک ہوتی ہیں۔ جن دکھیاروں کے بل پر ان کا دھندہ چلتا ہے انہیں کمیشن میں سے بس اتنا حصہ مل جاتا ہے کہ وہ زندہ تو رہیں مگر دلالی کا جوا اتار کر بھاگ نہ پائیں۔

پولٹیکل سائنس کے مضمون میں ریاست کی روایتی تعریف و تشریح اپنی جگہ لیکن یہ دنیا صرف بھانت بھانت کے انسانوں اور حیوانوں سے ہی نہیں عجیب و غریب ریاستوں سے بھی بھری پڑی ہے ۔۔۔۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,530
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 224
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-06-11), فیصل ناصر (05-06-11), wajee (05-06-11), سام (05-06-11)
پرانا 05-06-11, 04:51 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان میں اپنی والی کونسی ہے ؟؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-06-11), کنعان (05-06-11)
پرانا 05-06-11, 04:54 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,217
کمائي: 17,983
شکریہ: 2,337
915 مراسلہ میں 2,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نےبھی یہ مضمون پڑھ کر خودسے یہی سوال کیا تھاکہ اپنی والی کونسی ہے؟
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-06-11), فیصل ناصر (05-06-11)
پرانا 05-06-11, 11:58 PM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سام مراسلہ دیکھیں
میں نےبھی یہ مضمون پڑھ کر خودسے یہی سوال کیا تھاکہ اپنی والی کونسی ہے؟
گدھ ریاستیں بھی ہیں جو دوسرے کے چھوڑے ہوئے شکار پر گزارہ کر کے شکر ادا کرتی ہیں

اسی دنیا میں کچھ دلال ریاستیں بھی وجود رکھتی ہیں جو رئیس گاہکوں کی خوشی کے لئے اپنا کچھ بھی بیچنے کو تیار رہتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے دلال ریاستیں کلائنٹس کے لئے جتنی بھی خوش خلق ہوں اپنوں کے لئے اتنی ہی سفاک ہوتی ہیں۔

دو آپشن ہيں آپ كے پاس اگر چاہيں تو دونوں ميں سے كسي ايك كا انتخاب كر ليں۔۔۔۔ يا دونوں‌پر راضي رہيں‌ميري طرح۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-06-11), فیصل ناصر (07-06-11), حیدر (06-06-11)
پرانا 06-06-11, 12:01 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,217
کمائي: 17,983
شکریہ: 2,337
915 مراسلہ میں 2,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمشادصاحب ؎بات توسچ ہےمگربات ہےرسوائی کی
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-06-11), حیدر (06-06-11)
پرانا 06-06-11, 12:09 AM   #6
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رسوائي كے خوف سے منہ ريت ميں چھپا كر ہي ركھأ تو منہ كے ساتھ ساتھ‌وجود سے بھي جائيں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ابھي تك قوم نے منہ ريت ميں ہي ڈالا ہوا ہے۔۔۔۔ اور پچھواڑے پر جوتے پڑ رہے ہيں۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-06-11), حیدر (06-06-11), سام (06-06-11)
پرانا 06-06-11, 09:25 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,021
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو آپ چاہتے ہیں کہ ساتھ ساتھ منہ پر گھسن بھی کھائیں ؟؟
نا جی نا۔ ایسے ہی ٹھیک ہے
(ریت میں اپنا منہ ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے)
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-06-11), سام (06-06-11)
جواب

Tags
color, کوشش, کراچی, پسند, ڈاٹ, نظر, اللہ, اردو, جوا, خون, خبر, دنیا, زندگی, سائنس, شور, طاقتور, عالمی, عادات, عادت, عجیب, عزت, غلط, غریب, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger