واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عالمی گروپوں کا عالمی برادری سے مطالبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-11-10, 08:48 AM   #1
عالمی گروپوں کا عالمی برادری سے مطالبہ
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آف لائن ہے 30-11-10, 08:48 AM

پیرس... مرکز اطلاعات فلسطین


انسانی حقوق کے 21 عالمی گروپوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر پانچ سال سے اسرائیل کے مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے سلسلہ کو بند کرانے اور معاشی ناکہ بندی کو غیر مشروط طور پر اٹھانے میں اپنا ٹھوس کردار ادا کریں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کے دو درجن کے قریب گروپوں کا ایک مشترکہ اجلاس پیر کو فرانس کے صدر مقام پیرس میں ہوا. اجلاس میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے جسے آج منگل کے روز شائع کیا جائے گا. اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیموں "ریڈ کراس"، ایم نسٹی انٹرنیشنل، انٹرنینشل ھیومن رائٹس، ناروے پناہ گزین کونسل اورانٹرنینشل فیملی آرگنائزیشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کا کوئی جواز نہیں. عالمی برادری کو ڈیڑھ ملین افراد کو بھوک اور ننگ سے بچانے کے لیے فوری حرکت میں آنا چاہیے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اعلان کہ اس نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی میں نرمی کی ہے محض دکھاوا ہے، جس کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں. فلسطینیوں کی مشکلات اب بھی اپنی جگہ بدستور موجود ہیں. ایسے میں اسرائیلی کو جزوی طور پر معاشی ناکہ بندی میں نرمی کے بجائے شہر کی مکمل اور غیر مشروط معاشی ناکہ بندی کو ختم کرنا ہو گا.

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دو روز قبل اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ اسرئیل غزہ میں آئندہ سال سے درآمدات و برآمدات کی اجازت دینے پر تیارہے بشرطیکہ غزہ لایا جانےوالا سامان اسرائیل کی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہ بنے.

اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت غزہ کی پٹی میں سامان کی ترسیل کو فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں دینے کے لیے تیار ہے لیکن اس میں مشکل یہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت ہے.
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
شکریہ: 24,031
4,992 مراسلہ میں 14,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 126
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 30-11-10, 11:07 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,151
شکریہ: 1,155
6,270 مراسلہ میں 14,160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ بھائی
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-11-10, 05:22 PM   #3
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,792
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ مسلمانوں کی مشکلات دور فرمائے۔ آمین
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فوج, فوری, ہے،, کوئی, گئی, وقت, نام, ناروے, مکمل, موقع, مقام, مطابق, ایف, اجازت, اعلیٰ, بدستور, جائے, حماس, سال, شہر, شرط, طور, عالمی, غزہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مصر؛مصلح گروپوں نے اسرائیلی تنصیبات پر حملے شروع کردئے ALI-OAD خبریں 0 06-02-11 10:52 AM
بھارتی ہندو دہشت گردگروپوں کو اسرائیل منظم کررہا ہے ALI-OAD خبریں 0 16-01-11 10:04 AM
کراچی دھماکے کی ذمہ داری پر طالبان گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے فرحان دانش خبریں 1 02-01-10 05:59 PM
خیبر ایجنسی :متحارب گروپوں میں فائر بند ی کے بعد امن معاہدہ ،فوجی آپریشن ٹ عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:54 AM
عراق‘ مسلح گروپوں کے ساتھ لڑنے سے انکار‘ 37اعلیٰ افسران2سے زائد اہلکارفارغ ابن جلال خبریں 0 13-04-08 05:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger