|
عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ 14نومبر کو ہوگا،شوکت عزیز

08-11-07, 02:03 PM
اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ 14نومبر کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس کی ہر ضرورت پوری کی جائیگی،بدھ کو یہاں نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کے 33 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب اور ارکان پارلیمنٹ سے پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی سیاسی، اقتصادی وسماجی ترقی کیلئے امن کا قیام ناگزیر ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مسئلہ حکومت کیلئے چیلنج ہے، تمام صوبوں میں امن وامان کی صورتحال قابو میں ہے، جو عناصر ملک کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتے وہ ملک کے دشمن ہیں، ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، حکومت پولیس کو جدید وسائل سے لیس کرے گی اور اس کی ہر ضرورت پوری کی جائے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|