واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عام معافی کی تجویز پر سخت ردعمل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-10-07, 12:06 PM   #1
عام معافی کی تجویز پر سخت ردعمل
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 04-10-07, 12:06 PM

حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ نے جنرل مشرف کی جانب سے بے نظیر بھٹو کے ساتھ مصالحت کے سلسلے میں 1988ء سے 1999ء تک سیاستدانوں پر قائم مقدمات میں عام معافی دینے کی تجویز پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو ان کی جماعت سے وابستہ وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور رکن قومی اسمبلی مشتاق چیمہ اور ایک اور رکن قومی اسمبلی رجب علی بلوچ نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بدعنوانی کے مقدمات میں سیاستدانوں کو عام معافی دینے کی تجویز کی بھرپور مخالفت کی۔

اعلامیے کے مطابق ’پی پی پی کے ساتھ معاہدے کے خلاف انہوں (ارکان قومی اسمبلی) نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ہمارے تحفظات صدر پاکستان تک پہنچادیے جائیں‘۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکمران مسلم لیگ کے ارکان قومی اسمبلی نے چوہدری شجاعت سے کہا کہ ’اگر کرپشن کو قانونی تحفظ دیا جائے گا تو ہم عوام میں کس منہ سے اس عمل کی حمایت کریں گے جبکہ گزشتہ پانچ سال سے ہم تواتر کے ساتھ کرپشن کے خلاف کہتے رہے ہیں‘۔

اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کے ان ارکان نے آئندہ صدارتی انتخابات میں جنرل مشرف کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تاہم انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عام معافی کی تجویز پر عمل کیا تو وہ بھی مستقبل میں اپنی سیاسی حکمت عملی پر غور کریں گے۔ ’ہم جنرل پرویز مشرف کو چھ اکتوبر 2007ء کو ووٹ ضرور دیں گے لیکن اس کے بعد جو حکومت چوروں اور لٹیروں کو قانونی تحفظ دے رہی ہے، اس کے بارے میں ہم اپنا لائحہ عمل طے کریں گے‘۔

واضح رہے کہ اس اعلامیے میں عام معافی کی حکومتی تجویز پر چودھری شجاعت حسین کے ردعمل کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے بھی اس حکومتی تجویز پر اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اس سلسلے میں ہونے والے کسی بھی فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

متحدہ کے پارلیمانی لیڈر اور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی جماعت کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام ہورہا ہے جس میں اس بارے میں غور کیا جائے گا اور پارٹی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو اس تجویز پر کچھ تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’اگر سیاستدانوں کو کرپشن کے مقدمات میں عام معافی دی جاتی ہے تو ایم کیو ایم کے ان غریب اور عام کارکنوں کے لیے بھی عام معافی کا اعلان کیا جائے جن کے خلاف ماضی میں صرف اور صرف سیاسی انتقام کی بنیاد پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے‘۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 405
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, بے نظیر, خلاف, سال, علی, صدارتی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انتخابات کے بعد وزیر اعظم کیلئے پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا جائیگا،شجاعت خرم شہزاد خرم خبریں 2 28-01-11 03:29 PM
صدر پرویز استعفیٰ نہیں دینگے،پارٹی بدلنے والے نااہل ہوجائیں گے،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:29 AM
اقتدار سے رخصتی کی تجویز بلاجواز ہے،صدر پرویز کو امریکی سینیٹروں نے نہیں پاکستانی پارلیمنٹ نے منتخب کیا،صدارتی ترجمان عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:26 AM
شجاعت، پرویز الٰہی اور گورنر سندھ کی صدر پرویز سے ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 03:45 AM
میں،پرویز مشرف اور شوکت عزیز نشانہ بنے،شجاعت ،پرویز الٰہی اور اعجاز الحق پر حملے کیوں نہیں ہوئے،بینظیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger