واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عبد الرحمن ملک کو اعزازی ڈگری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-10-11, 02:57 PM   #1
عبد الرحمن ملک کو اعزازی ڈگری
احمد نذیر احمد نذیر آن لائن ہے 12-10-11, 02:57 PM

جامعہ کراچی نے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ عبد الرحمن ملک کو کراچی میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف کارہائے نمایاں انجام دینے پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی ہے۔

اس سلسلے میں آج گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پیرزادہ قاسم نے عبد الرحمن ملک کو یہ اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ اور کراچی یونی ورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عشرت العباد بھی موجود تھے۔

تقریب میں بتایا گیا کہ عبد الرحمن ملک نے مرے کالج سیالکوٹ سے بی اے کرنے کے بعد سنہ انیس سو اکہتر میں جامعہ کراچی سے شماریات میں ایم اے کیا تھا۔

گو یہ پہلا موقع نہیں کہ جامعہ کراچی کی جانب سے کسی سرکاری عہدے دار کو اعزازی ڈگری دی گئی ہو تاہم اساتذہ برادری میں اس پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرطاہرمسعود نے بی بی سی کو بتایا کہ جن لوگوں نے اس سے پہلے جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ہے انہیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ عام طور پر بہت ہی مقتدر اور معزز افراد کو اعزازی ڈگری دی جاتی ہے۔ جیسے اس سے پیشتر ادب میں مشتاق احمد یوسفی ، اور سائنس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اعزازی ڈگریز دی گئی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عبد الرحمن ملک کو امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں ڈگری دی گئی ہے حالانکہ امن وامان کی صورتِ حال تو سب کہ سامنے ہے اس لیے عبد الرحمن ملک کی خدمات کی نوعیت سمجھ میں نہیں آرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اساتذہ برادری نے اس فیصلے کا خیر مقدم نہیں کیا کیونکہ یہی سمجھا جارہا ہے کہ یہ ڈگری میرٹ کے بجائے دیگر وجوہات کی بنا پر دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کے منتخب رکن اور شعبہ کیمیا کے پروفیسر ماجد ممتاز نے بتایا کہ گزشتہ سنڈیکیٹ کی معیاد مارچ میں ختم ہوگئی تھی جبکہ اس کے بعد سے نئی منتخب سنڈیکیٹ کی تاحال کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اور فی الحال جامعہ کے وائس چانسلر بذاتِ خود سنڈیکیٹ کی جانب سے تمام فیصلوں کی منظوری دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اعزازی ڈگری دینا جامعہ کے چانسلر کا استحقاق ہے اور وہ کسی شخص کا معاملہ سنڈیکیٹ میں بھیجتے ہیں مگر کیونکہ اس وقت سنڈیکیٹ موجود نہیں اس لیے وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کی جانب سے اس کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ پسند نا پسند سب کی اپنی ہوتی ہے کہ کسی شخص کو ڈگری ملنی چاہیے یا نہیں مگر کوڈ بُک میں یہ چانسلر کا اختیار ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ جامعہ کراچی کی جانب سے آج تک چھیالیس اعزازی ڈگریز دی گئی ہیں جن میں زیادہ تر ایل ایل ڈی، ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ہیں۔

جامعہ کی جانب سے یہ دوسری اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری ہے جو عبد الرحمن ملک کو دی گئی ہے اس سے پہلے انیس سو چھہتر میں یونی ورسٹی آف کولون کے پروفیسر مارلڈوہانس ہاؤمین کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی تھی۔

یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ جامعہ کراچی کی جانب سے اس سے پہلے بھی سرکاری عہدوں پر براجمان افراد کو اعزازی ڈگریوں سے نوازا جاچکا ہے جن میں انیس سو پچپن میں اس وقت کے گورنر جنرل غلام محمد، انیس سو پچپن ہی میں اس وقت کےوزیرِاعظم محمد علی اور انیس سو باسٹھ میں اس وقت کے صدر ایوب خان کو ڈاکٹریٹ آف لاء یعنی ایل ایل ڈی کی اعزازی ڈگریز دی گئی تھیں۔ جب کہ انیس سو چھیانوے میں پاکستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل منصورالحق کو ڈاکٹریٹ آف سائنس کی اعزازی ڈگری دی گئی تھی۔
(بی بی سی)

Last edited by احمد نذیر; 12-10-11 at 03:03 PM..

 
احمد نذیر's Avatar
احمد نذیر
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Oct 2010
عمر: 22
مراسلات: 105
شکریہ: 8,438
92 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 402
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے احمد نذیر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (12-10-11), نبیل خان (12-10-11), محمد یاسرعلی (14-10-11), ارشد کمبوہ (12-10-11), حیدر (13-10-11), سیپ (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 04:39 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبدالرحمان ملک کو ڈگری کس چیز کی ملی ہے؟ اس نے ایسا کیا تیر مارا ہے؟
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (12-10-11), احمد نذیر (12-10-11), ارشد کمبوہ (12-10-11), سیپ (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 04:44 PM   #3
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,067
کمائي: 1,047,239
شکریہ: 5,802
6,279 مراسلہ میں 15,256 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
عبدالرحمان ملک کو ڈگری کس چیز کی ملی ہے؟ اس نے ایسا کیا تیر مارا ہے؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

’’پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ عبد الرحمن ملک کو کراچی میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف کارہائے نمایاں انجام دینے پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی ہے۔‘‘
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء *
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (12-10-11), احمد نذیر (12-10-11), ارشد کمبوہ (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 05:48 PM   #4
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,237
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔
318549_159785797448384_127467850680179_283107_865317785_n.jpg
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (12-10-11), احمد نذیر (12-10-11), ارشد کمبوہ (12-10-11), حسن قادری (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 06:16 PM   #5
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,478
کمائي: 19,792
شکریہ: 4,532
893 مراسلہ میں 2,297 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چلو اسی بہانے ڈاکٹر تو بن گئے۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے   Reply With Quote
ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 09:26 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,231
شکریہ: 25,210
16,395 مراسلہ میں 41,642 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ منا بھائی اگر ڈاکٹر بن گئے تو پھر سوچ لیں کیا کیا ہو سکتا ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (13-10-11), احمد نذیر (13-10-11), رضی (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 10:00 PM   #7
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
شماریات میں ایم اے کیا
شماریات میں ڈگری زبردست ھے جیسا عھدہ ویسی ڈگری آدمی مرواتا جا شماریا ت کراوتا جا
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (13-10-11), رضی (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 10:04 PM   #8
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,881
شکریہ: 820
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لعنت ہے ےیار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلال الراعی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بلال الراعی کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (13-10-11), حسن قادری (14-10-11)
پرانا 12-10-11, 10:49 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امن وامان کو خراب کرنے کی وجہ سے ملی ہو گی
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (13-10-11), حسن قادری (14-10-11), رضی (12-10-11)
پرانا 12-10-11, 11:10 PM   #10
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,539
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

افسوس ہے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (13-10-11)
پرانا 13-10-11, 12:05 AM   #11
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بقول عزيزي اب ڈاكٹر زوالفقار مرزا كا مقابلہ كرنے كے لئے ڈاكٹر ہونا ضروري تھا اس لئے ملك جي كو ڈاكٹر بنايا گيا ہے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (14-10-11), اویسی (17-10-11), احمد نذیر (13-10-11), حیدر (16-10-11), حسن قادری (14-10-11)
پرانا 14-10-11, 03:38 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,771
کمائي: 26,375
شکریہ: 931
1,273 مراسلہ میں 2,901 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ڈگری اس اعزاز کی خوشی میں دی گئی ہے کہ وہ کام جو امریکا اور دوسرے سارے انجام نہ دے سکے اس سپوت نے کردکھائے ،

مجھے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی اگر انہیں قانون کی ڈگری دی جاتی کیونکہ یہ " حضرت " جھوٹ بولنے میں انتہائی باکمال و بے مثال ہیں ۔
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
بلال الراعی (14-10-11), حیدر (16-10-11)
پرانا 14-10-11, 06:14 PM   #13
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,666
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے یا ڈاکوکریٹ کی وضاحت چاہیے
اگر ڈاکوکریٹ کی ہے تو پھر تنقید بلاجواز ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-10-11)
پرانا 14-10-11, 06:19 PM   #14
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,509
شکریہ: 5,869
3,229 مراسلہ میں 6,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا وُقعت رہ گئی اس ڈگری کی اب
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (15-10-11), احمد بلال (14-10-11), حیدر (16-10-11)
پرانا 15-10-11, 12:15 AM   #15
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وقعت يہاں اور كس چيز كي ہے جو آپ كو A4سائز كے اس كاغذ كي وقعت كي فكر پڑي ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (15-10-11), محمد یاسرعلی (15-10-11), حیدر (16-10-11)
جواب

Tags
color, کالج, کراچی, گئی, پہلے, پاکستان, پسند, وقت, موقع, ملک, معزز, آج, انجام, خود, خلاف, خان, دینا, سائنس, شخص, طور, علی, عبدالقدیر, عشرت, غلام, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حبیب بنک اے جی زیورچ کے اعزازی چیئرمین حیدر ایم حبیب انتقال کرگئے ذوالفقار علی خبریں 0 06-05-11 11:55 AM
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 05:53 AM
قانون توہین رسالت پرنیا حملہ .....اصل عزائم کیا ہیں۔از؛ محمد احمد ترازی آبی ٹوکول عمومی بحث 36 10-12-10 10:41 PM
ٹیم اراکین کو اعزازی کارڈ دیے جائیں ماموں نعمان کا تجاویز اور شکایات 121 28-08-10 08:55 PM
لند سے لوہن نے احمق ترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کر لیا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 11:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger