واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عدالتی فیصلوں کا احترام ہی ہمیں بڑے بحرانوں سے نکال سکتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-09-10, 05:55 PM   #1
عدالتی فیصلوں کا احترام ہی ہمیں بڑے بحرانوں سے نکال سکتا ہے
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 19-09-10, 05:55 PM

چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام نہیں کیا جا رہا اور اگر حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایات روز بروز بڑھ رہی ہیں اور عدالتی فیصلوں کا کھلے عام مذاق اڑایا جارہا ہے۔
نہ جانے ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی سمجھ میں یہ بات کیوں نہیں آرہی کہ قومیں ایٹم بموں اور فوجوں سے مضبوط نہیں ہوتیں بلکہ اس وقت طاقت پکڑتی ہیں جب عدالتیں انصاف کر رہی ہوں اور ملک کا ہر شہری بشمول حکمرانوں کے عدلیہ کے ہر فیصلے پر سرتسلیم خم کر رہا ہو' اگر ایسی بات نہ ہوتی تو دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی وزیراعظم چرچل ہار جیت سے متعلق پوچھے کئے سوال کے جواب میں یہ نہ پوچھتے کہ کیا برطانیہ کی عدالتیں انصاف کر رہی ہیں؟ اس کے بجائے وہ یہ پوچھتے کہ ہماری فوجی پوزیشن کیا ہے اور ہمارے پاس کتنا اسلحہ باقی رہ گیا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سیاستدان جس طرح عدالتی فیصلوں پر تبصرے کر رہے اور ان کا مذاق اڑا رہے ہیں اس کے نتیجے میں انہیں بہت برے دن بھی دیکھنا پڑ سکتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ بار بار ان لوگوں کو متنبہ کر رہی ہے لیکن ان پر رتی برابر بھی اثر نہیں ہو رہا اور لگتا ہے کہ ان کا یہ غرور اور تکبر اس روز خاک میں مل جائے گا جس روز سارے نظام کی بساط لپیٹ کر رکھ دی جائے گی۔
اگر ہم لوگ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریں گے تو اس سے نہ صرف ملک اور قوم مضبوط ہوں گے بلکہ پاکستان بین الاقوامی برادری میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بھی بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ورنہ عدم اعتماد کے بین الاقوامی روئیے کی وجہ سے ہم بہت نقصان اٹھائیں گے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 170
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (19-09-10)
پرانا 19-09-10, 06:49 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اگر ہم لوگ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریں گے تو اس سے نہ صرف ملک اور قوم مضبوط ہوں گے بلکہ پاکستان بین الاقوامی برادری میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بھی بحال کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ورنہ عدم اعتماد کے بین الاقوامی روئیے کی وجہ سے ہم بہت نقصان اٹھائیں گے۔
عدلیہ میں فیصلے کب ہوتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ عمر بیت جاتی ہے گمی ہوئی بھینس کو پانے میں
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہماری, گے, پاکستان, وقت, وجہ, وزیراعظم, چیف, نظام, ملک, بار, برطانوی, جیت, جواب, جانے, جسٹس, سوال, سمجھتے, عدلیہ, عدم, عدالتی, عدالتیں, عظیم, غرور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر کا استثنٰی، پرانے عدالتی فیصلوں نے ثابت کردیا وزیراعظم غلط ہیں گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:26 AM
فیصلوں کا احترام نہیں کیا جار ہا،حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:15 PM
وفاقی حکومت کابھارتی جیلوں میں 19پاکستانیوں کے پاگل ہونیکی تحقیقات کافیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 08:02 AM
وکلاء تنظیموں کا فیصلہ ،ماتحت عدلیہ میں کام بحال،روزانہ ایک گھنٹہ علامتی ہڑتال کی جائیگی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:13 AM
سانحہ کارساز: تحقیقاتی ٹیموں کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے‘ کئی زیر حراست عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger