واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عدالتی نظرثانی کے واضح خدشات ،ریمنڈ پچھلی تاریخوں میں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں کرسکا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-02-11, 05:44 AM   #1
عدالتی نظرثانی کے واضح خدشات ،ریمنڈ پچھلی تاریخوں میں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں کرسکا
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 14-02-11, 05:44 AM

لاہور (مقصود بٹ) معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے شدید تحفظات اور عدالتی نظرثانی کے واضح خدشات کے باعث امریکہ ”ریمنڈ ڈیوس“ کے معاملہ میں پچھلی تاریخوں میں بھی “سفارتی استثنیٰ “ حاصل نہیں کرسکا۔ امریکی حکومت سخت دباﺅ سے وزارت خارجہ کو مجبور کر رہی تھی کہ وہ ”بیک ڈیٹس“ Back Dates میں ریمنڈ ڈیوس کو ”ڈپلومیٹ“ ڈکلیئر کرنے کی سمری تیار کرکے اسے استثنیٰ دینے کی صورتحال فراہم کر دے تاکہ اسے سفارتکار جیسی سہولت حاصل ہو جائے تاہم وزارت خارجہ نے اس سلسلہ میں واضح کر دیا کہ اگر فارن آفس امریکی حکومت کی خواہش پر عمل کر دے تو عدالتی نظرثانی کی صورت میں ”فارن آفس“ کے تمام ریکارڈ اور خارجہ پالیسی کے تمام ”خفیہ امور“ کو بھی عدالتی تحویل میں دینے کا موقع فراہم ہو جائے گا۔ انہوں نے اپنے تحفظات میں مزید انکشاف کیا ہے کہ ”ریمنڈ ڈیوس“ کا معاملہ صرف یہ ہے کہ وہ امریکی شہری ہے جو امریکہ کی حکومت کے ایماءپر پاکستان میں متعدد بار سفر کر چکا ہے۔ اس دوران اس سے ”سنگین جرم“ سرزد ہو گیا ہے۔ اس کے بارے میں امریکہ کی حکومت نے ”ان ایڈوانس“ فارن آفس کو مطلع نہیں کیا تھا کہ وہ ”مشن سٹاف“ میں ہے اور میزبان ملک اس کو ”محکمانہ کلیئرنس “ کے لئے ویزا کارڈ جاری نہیں کرتا تب تک وہ ”ڈپلومیٹک سٹیٹس“ حاصل نہیں کرسکتا۔ وزارت خارجہ کے قانونی شعبہ نے بھی اس پہلو کی وضاحت کرتے ہوئے حکومت کو مطلع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے امریکی حکومت کو اس بارے میں بھی آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام اہلکاروں کی ” سفری دستاویزات“ کی تفصیلات تیار کرکے وزارت خارجہ کو مطلع کریں تاکہ ”فارن آفس“ کے نوٹس میں آ جائے کہ کتنے امریکی اہلکار اس وقت خفیہ اور لاپتہ ہیں اور کہاں کہاں پر مقیم ہیں۔ ویانا کنونشن اور قونصلر ریلیشن کے تحت بھی میزبان ملک کی منظوری کے بغیر استثنیٰ حاصل نہیں ہو سکتا۔ اس سلسلہ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی وکلاءکے صدر اور بین الاقوامی قانون کے ماہر بیرسٹر امجد ملک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی سالمیت اور سکیورٹی ضروریات کے لئے اہم ہے کہ وہ معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرے کیونکہ ”بلیو پاسپورٹ“ یا ”ریڈ پاسپورٹ“ جاری ہونے سے کسی شہری کو ”ڈپلومیٹ“ نہیں کیا جا سکتا۔ ریمنڈ ڈیوس کو سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی اپنی فہرست میں شامل نہ کیا ہے اس لئے اسے کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,497
شکریہ: 1,550
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 166
Reply With Quote
پرانا 14-02-11, 10:27 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی امریکی کتو۔ بہت ڈرون حملوں میں بے گناہ مار لیے اب خون بولے گا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوئی, کنونشن, کرے, کرتے, پاکستان, پاکستانی, وقت, وضاحت, لاپتہ, موقع, ملک, مطابق, امریکہ, بار, جیسی, جائے, دے, ریکارڈ, سفر, عدالتی, غور, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
پاکستانی علاقوں کو 75 برسوں میں 10 بڑی قدرتی آفات کنعان تاریخ پاکستان 2 17-11-10 11:16 PM
کشمیری لیڈروں نے آٹھ نکا تی بھارتی فارمولہ مسترد کردیا جاویداسد خبریں 0 25-09-10 11:59 PM
پاکستانی مردوں کی غیرت گوارہ نہیں کرتی Haya 786 اپکے کالم 31 30-09-09 11:37 AM
افغانستان میں بھارتی افواج کی تعیناتی شروع، آئندہ 4 ماہ پاکستان کیلئے خطرناک champion_pakistani خبریں 4 18-09-08 10:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger