|
عدالت سے 4 امریکی سفارتکاروں کے وارنٹ حاصل کرنے کی تیاریاں مکمل

02-02-11, 03:37 AM
اسلام آباد (عمر چیمہ) پنجاب حکومت نے عدالت سے ان چار امریکی ”سفارتکاروں“ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی مکمل تیاری کر لی ہے جو جائے واردات سے اپنے ساتھی ریمنڈ ڈیوس کو نکالنے کیلئے آئے تھے مگر ایک اور شہری عباد الرحمن کو مارنے کے بعد فرارہو گئے۔ تفتیش کے دوران ریمنڈ ڈیوس نے بالاخر ان اہلکاروں کو شناخت کرلیا جو جائے وقوعہ پر اس کی مدد کیلئے آئے تھے، اس انکشاف کی روشنی میں تفتیشی ٹیم کے سربراہ سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے واقعہ کے تین روز بعد قونصلیٹ کو اس وقت ایک خط تحریر کیا جب زبانی رابطوں کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ کوئی جواب نہ ملنے پر اسلم ترین کی زیر سربراہی پولیس ٹیم قونصلیٹ جاپہنچی اور عباد الرحمن کے قتل کے الزام میں مطلوب سفارتکاروں کی سپردگی کا کہا مگر وہ خالی ہاتھ واپس لوٹے، اب آخری تدبیر عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنا ہے۔ یہ تفصیلات ایک اعلیٰ سطح کے اہلکار نے بتائیں اور مزید کہا کہ ریمنڈ تفتیش کاروں سے مکمل طور پر تعاون کررہا ہے اور اسے چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر میں سخت حفاظت میں رکھا گیا ہے، شروع میں وہ بہت زیادہ نروس تھا مگر وکیل تک رسائی کے بعد وہ نارمل ہوگیا۔
تمام منظر نامہ میں موجود رہنے والے ایک انتہائی باخبر ذریعہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پہلے سیکرٹری داخلہ پنجاب پر وفاقی سیکرٹری نے ریمنڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف خبردار کیا مگر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ اگلے اقدام کے طور پر سیکرٹری داخلہ کو گرفتاری کے احکام جاری نہ کرنے کیلئے کہا گیا مگر وہ بھی بے سود ثابت ہوا۔
دی نیوز نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فون کیا اور ان کا موقف جاننے کیلئے پیغامات بھی چھوڑے گئے مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، ریمنڈ کے کیس سے باخبر اہلکاروں کے مطابق دوہرے قتل کے الزام میں امریکی ملزم کو چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری اولین تشویش اس کی حفاظت سے متعلق تھی مبادا پولیس خود اس کو مار ڈالے، اس تشویش کے پیش نظر ریمنڈ کے گرد تعینات سکیورٹی گارڈز کے پہلے دائرے کے اہلکاروں کو غیرمسلح رکھا گیا ہے۔
سرکاری ذریعہ نے بتایا کہ صورتحال مزید متنازعہ ہوگئی ہے کیونکہ امریکی نے کوئی سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا جو کہ سفارتکاروں کو پاکستان آمد پر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ امریکی سفارتکار کی پاکستان آمد پر دفترخارجہ کو نوٹ ارسال کرتا ہے، سرٹیفکیٹ کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ جب تک یہ طلب نہ کیا جائے اس کی ضرورت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ صرف اس صورت میں ریمنڈ کی بطور امریکی سفارتکار تصدیق کرے گا جب عدالت میں اس کے استثنیٰ کا معاملہ اٹھایا جائیگا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,498
شکریہ: 1,550
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|