واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عدالت نے برطرف ٹیچر کو70ہزار پونڈہرجانے کا حقدار قرار دیدیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 08:24 AM   #1
عدالت نے برطرف ٹیچر کو70ہزار پونڈہرجانے کا حقدار قرار دیدیا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 08:24 AM

عدالت نے برطرف ٹیچر کو70ہزار پونڈہرجانے کا حقدار قرار دیدیا
لندن (جنگ نیوز)اسلامی سکول پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام لگانے والے ٹیچر کو 70ہزار پونڈ ہرجانے کا حقدار قرار دیدیا گیا ہے۔ ویٹ فورڈ ایمپلائمنٹ ٹریبونل کے روبرو 58 سالہ مسٹر کک نے مغربی لندن کے ایکٹن میں واقع کنگ فہد اکیڈمی میں پڑھائے جانے والے نصاب کو مذہبی منافرت اور یہودی مخالفت کے پرچار پر مبنی قرار دیا تھا۔ عدالت کے روبرو مسٹرکک نے یہ موقف اختیار کیا کہ امتحانات میں طلبہ کے نقل کرنے پر آواز اٹھانے اور بورڈ کوآگاہ کرنے پر سکول نے اسکے خلاف سختی سے چھان بین شروع کردی تھی۔ اس نے عوامی مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے امتحانی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی جس کی بناء پر اسے نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ مسٹر کک نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسکے سکول چھوڑنے پر عملے کی جانب سے نصاب کی ایک کتاب بھی دی گئی جس میں سکول کے طلبہ کو مقامی طالب علموں سے تعلقات نہ رکھنے اور نسلی منافرت پر مبنی اسباق شامل تھے۔ انہوں نے سکول اور اس میں پڑھائے جانیوالے نصاب کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے ایسے نصاب کی برطانیہ آمد اور یہاں اس کی تعلیم کی اجازت نہ دینے پر زور دیا۔مسٹر کک کے مطابق اس کے ایک ذریعے نے اسے بتایا تھا کہ سکول میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم میں عیسائیوں کو مبینہ طور پر سور قرار دیا جاتا تھا۔ عدالت نے مسٹر کک کی برطرفی کو نا انصافی قرار دیتے ہوئے انہیں آمدنی سے محرومی پر 58 ہزار پونڈ ہرجانہ جبکہ 10 ہزار پانچ سو پونڈ جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ادا کرنے کا حکم دیا جبکہ سکول پر مدعی کیساتھ برطانوی شہریت کی بنیاد پر نسلی امتیاز برتنے کا الزام مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ مسٹ کک کنگ فہد اکیڈمی میں 18برس سے طلبہ کو انگلش زبان کی تعلیم دے رہے تھے اور انہیں دسمبر 2006ء میں نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔ کنگ فہد اکیڈمی نے کسی بھی طرح کی نسلی منافرت کی تعلیم کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 271
Reply With Quote
جواب

Tags
نیوز, نوکری, الزام, انگلش, اسلامی, تعلیم, حکم, خلاف, عدالت, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رات گئے نہر وں کے ٹینڈر کھول دیے گے جاویداسد خبریں 0 11-11-10 01:28 PM
پولیٹشن سے پولی ٹینشن تک عدنان دانی مزاحیہ ادب 0 22-01-10 10:11 PM
بھولا مکینک اورجدید ٹیکنالوجی گوہر اپکے کالم 2 04-11-09 07:04 PM
ٹیچر نے ننھے سردار سے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 0 30-08-09 03:17 PM
:::‌بینظیر کا قتل ، کراچی سے پولیس ٹیم اسلام آباد جائے گی::: ابو کاشان خبریں 0 02-01-08 10:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger