|
عدالت نے ناانصافی کی، تشدد اور تصادم کا راستہ اختیار نہ کیا جائے، عافیہ صدیقی کی اپیل

24-09-10, 02:55 AM
نیویارک (عظیم ایم میاں) پاکستانی نژاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عدالت نے ان کے ساتھ ناانصافی کی تاہم رسول ﷺ کی سنت اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عدالت کے جج برمن اور تمام ان لوگوں کو معاف کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر ظلم اور زیادتیاں کیں۔ عافیہ صدیقی نے کہا کہ وہ جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد بھی مطمئن اور خوش ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد اور تصادم کا راستہ اختیار نہ کریں بلکہ غیر مسلموں کو اسلام اور آنحضرتﷺ کی تعلیمات سے آگاہ کریں، میں ذہنی طور پر بیمار ہوں نہ مجھے کوئی خوف ہے۔ انہوں نے سزا سنائے جانے سے قبل اور بعد میں عدالت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ امریکا کی دشمن ہیں نہ اسرائیل کی مخالف بلکہ وہ جنگ کی مخالف اور امن کی حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض امریکی فوجیوں اور محافظین نے جیل میں اچھا سلوک کیا اور جن دو امریکی فوجیوں نے مجھ پر گولیاں چلائیں، جنہوں نے میرے خلاف جھوٹے بیانات دیے، مجھ پر الزامات لگائے اور تشدد کرنیوالوں کو بھی ذاتی طور پر معاف کرتی ہوں جس پر جج برمن نے عافیہ صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سزا کے سنائے جانے سے قبل اپنا حق اظہار عدالت کی اجازت سے دو مرتبہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو طالبان کے ہاتھوں امریکی فوجیوں کے قتل پر افسوس ہے میں نے صدر اوباما کو بھی پیغام بھجوانے کی کوشش کی کہ میں طالبان کے ساتھ قیام امن میں مدد دینے کا کردار انجام دینا چاہتی ہوں لیکن وہ عناصر جودنیا میں جنگیں اور تصادم چاہتے ہیں وہ میرے اس پرامن خیالات اور کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ عافیہ صدیقی نے بتایا کہ اب ان کے دانت نقلی ہیں اور گر جاتے ہیں، بگرام اور خفیہ جیلوں میں ان پر ٹارچر کے دوران ان کے دانت بھی توڑ دیئے گئے تھے۔ عافیہ صدیقی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ نہ تو کوئی تشددکی راہ اختیار کریں اور نہ ہی ان کیلئے کوئی لابی کریں بلکہ بچوں اور ماؤں کے تحفظ کیلئے کام کریں، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں کو ان کی ماؤں سے ملانے کیلئے ان بچوں کی رہائی کیلئے کام کریں۔ عدالت میں اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی ماؤں، عورتوں اور بچوں کیلئے بھی امن و تحفظ کی حامی ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,498
شکریہ: 1,550
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|