|
عدالت کی جانب سے کوئی عبوری ریلیف نہ ملنے پر جیوکے کارکنوں اور ملک بھرکی سول سوسائٹی وکلا اور صحافیوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار

21-11-07, 08:40 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں منگل کو جیوکی پٹیشنزکی سماعت کے موقع پر جیوکے سیکڑوں کارکن ہائی کورٹ کے باہر جمع تھے جنہیں گیٹ پر متعین پولیس نے گیٹ سے اندر آنے کی اجازت نہیں دی، صرف چند کارکن عدالت پہنچ سکے۔ سماعت کے موقع پر جیو ٹی وی نیٹ ورک کے پریزیڈنٹ عمران اسلم، پروگرام پچاس منٹ کے میزبان عبدالرؤف، جوابدہ کے میزبان افتخار احمد اور ایک دن جیو کے ساتھ کے میزبان سہیل وڑائچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عدالت کی جانب سے کوئی عبوری ریلیف نہ ملنے اور سماعت ایک ہفتہ ملتوی ہونے پر جیوکے کارکنوں نے مایوسی کا اظہارکیا۔ عدالت کی جانب سے سماعت ایک ہفتہ ملتوی ہونے کی خبر پر پورے ملک سے سول سوسائٹی، وکلا اور صحافیوں کی جانب سے بھی مایوسی کا اظہارکیا گیا ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|