واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عدلیہ کی بحالی تک جنگ رہے گی،سیاسی جماعتیں انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کر یں،وکلا ء کنونشن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-07, 02:16 PM   #1
عدلیہ کی بحالی تک جنگ رہے گی،سیاسی جماعتیں انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کر یں،وکلا ء کنونشن
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 09-12-07, 02:16 PM

لاہور (نمائندہ جنگ) ملک بھر کے نمائندہ وکلاء کنونشن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک 1973 کا آئین اور عدلیہ 2 نومبر سے پہلے والی پوزیشن پر بحال نہیں ہوتی، وکلاء کی جنگ جاری رہے گی۔ صدر پرویز اور جانبدار چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات محض ڈرامہ ہیں۔ وکلاء اس کو مسترد کرتے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کریں۔وکلاء نے متنبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں نے آئین اور عدلیہ کی بحالی کی جنگ نہ لڑی تو یہ تاریخی جرم ناقابل تلافی ہوگا اور اس سے وفاق پاکستان کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، آل پاکستان وکلاء نمائندہ کنونشن ہفتہ کے روز پنجاب بار کونسل میں ہوا، جس میں چاروں صوبوں سے نمائندہ وکلاء نے شرکت کی۔ کنونشن کی کرسی صدارت پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور سپریم کورٹ بار کے نظربند صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کی تصاویر کو رکھا گیا جبکہ سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل، ہائی کورٹس بار ایسوسی ایشنوں، صوبائی بار کونسلوں اور آزاد جموں و کشمیر کے نمائندہ وکلاء کنونشن میں شریک ہوئے۔ کنونشن میں منظور کی گئی11 قراردادوں میںآ رمی ایکٹ، پیمرا ترمیمی آرڈیننس ،بارکونسلز ایکٹ مسترد کیا گیا،داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیااور گرفتار و نظربند وکلاء و دیگر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ 3 نومبر کو ایمرجنسی و پی سی او کے نفاذ سمیت تمام جملہ احکامات غیر قانونی، غیر آئینی اور افسوسناک ہیں ، ہم اس مارشل لا کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 1973ء کا آئین اور دو نومبر کی پوزیشن پر عدلیہ کو فوری بحال کیا جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری سمیت پاکستان بھر کے جملہ جج صاحبان عدالت عظمیٰ و عدالت عالیہ کو فوراً بحال کیا جائے۔ ہم پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے تمام ججوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے، ہم تمام سیاسی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی، طلباء و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان انتخابات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی، طلباء و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وکلاء کی اس جدوجہد کا ساتھ دیں۔ ہم بالخصوص سیاسی جماعتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر انہوں نے تاریخ کے اس اہم موڑ پر وکلاء کی آواز میں آواز ملا کر عدلیہ کی آزادی کی جنگ نہ لڑی تو اس سے فیڈریشن کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اور تاریخ میں ان کا یہ جرم ناقابل معافی ہو گا۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کی برطرفی کے نوٹس اور ان سے رہائش گاہیں جبراً خالی کروانے، ان سے گاڑیاں و مراعات واپس لینے کے نوٹس، انہیں اپنی رہائش گاہوں پر پولیس کے کڑے پہرے میں قید کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی اور افسوسناک ہیں اور اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پاکستان بھر کے وکلاء ان جج صاحبان کی رہائش گاہوں کا پہرہ اور جج صاحبان کی حفاظت خود کرینگے۔ اعتزاز احسن ، منیر اے ملک ، علی احمد کرد، جسٹس (ر) طارق محمود، باز محمد کاکڑ ، ہادی شکیل احمد سمیت پاکستان بھر کے وکلاء ، اراکین سول سوسائٹی، سیاسی کارکنان و قائدین وغیرہ کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ، لاٹھی چارج، گھروں پر چھاپے، بار رومز کی تالہ بندی و توڑ پھوڑ، ریاستی دہشت گردی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثالیں ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام نظر بند گرفتار شدہ وکلاء و اراکین سول سوسائٹی وغیرہ کو فوراً رہا کیا جائے ۔ پیمرا آرڈیننس اور بے جا پابندیاں فوری طور پرختم کی جائیں۔ میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں اور افراد نے جس جرأت، حوصلہ، استقامت اور بہادری سے حکومتی جبر کا مقابلہ کیا اور کر رہے ہیں اور جس طرح انہوں نے وکلاء برادری کا ساتھ دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے ساتھ 7دسمبر کو گجرات بار میں پولیس کے ناروا سلوک، صوبہ بدری کے احکامات، گجرات بار کے وکلاء اور جسٹس وجیہہ الدین پر پولیس کے حملہ، تشدد اور زخمی کرنے کی کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اسی طرح ملتان، لاہو راور دیگر بار ایسوسی ایشنز سمیت جملہ بار ایسوسی ایشنز کے وکلاء پر تازہ ترین پولیس لاٹھی چارج کر کے زخمی کرنے کی جملہ کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، مزید برآں قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نظربند اور گرفتار وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان کو فوری رہا کیا جائے۔ تمام وکلاء سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یکجہتی کے ساتھ جوش وجذبہ برقرار رکھیں ۔ این این آئی کے مطابق سابق جج خلیل الرحمن خان نے بھی وکلاء تحریک میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز وکلاء کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور میں آج سے وکلاء تحریک میں باقاعدہ شمولیت کا اعلا ن کر رہا ہوں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 362
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, پاکستان, قید, مکمل, مقابلہ, آج, تصاویر, جرم, خلاف, خان, سپریم, علی, عدالت, صوبہ, صوبوں, صوبائی, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کا وعدہ پورا کریں،وکلا تنظیمیں عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:18 AM
سیاسی جماعتیں ملکی حالات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان ابن ضیاء خبریں 1 11-01-08 04:45 PM
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کامطالبہ منشورمیں شامل کریں،وکلا خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:46 AM
پاکستان میں ،پولیس ،فوج ، عدلیہ ،سیاسی جماعتیں ،میڈیا اور پارلیمنٹ سب کر پٹ ہیں،ٹرانسپرنسی انڑنیشنل عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:10 AM
الیکشن کمیشن اورعدلیہ غیر قانونی ہے،سیاسی جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کر یں،جسٹس وجیہہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger