واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عدنان خواجہ اور برگیڈئیر امتیاز کو عدالت کے حکم پر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-09-10, 04:08 PM   #1
عدنان خواجہ اور برگیڈئیر امتیاز کو عدالت کے حکم پر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 21-09-10, 04:08 PM

21ستمبر 2010

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ڈو یلپمنٹ کارپوریشن کے برطرف ایم ڈی عدنان خواجہ اور سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیوروبرگیڈئیر امتیازکو عدالت کے حکم پر کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیا۔ عدنان خواجہ اور برگیڈئیر امتیازکو این آر او کے تحت سزا سے معافی دی گئی تھی لیکن آج جب اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں اشخاص کو نئے سرے سے ضمانت کرانے کی ضرورت ہے تو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ قانون کے مطابق ان افراد کو گرفتار کیا جانا ضروری ہے۔ اُس کے بعد اُن کے گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو نئے سرے سے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ دو سال کی سزا اٹارنی جنرل نئے ضمانت کے مچلکے گرفتار کیا جان ضروری تھا
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 124
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (21-09-10), عبدالقدوس (21-09-10)
پرانا 21-09-10, 04:16 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,244
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سپریم کورٹ کے حکم پراین آر او عمل درآمد کیس میں سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز احمد اور برطرف ایم ڈی ، او جی ڈی سی ایل عدنان خواجہ کوکمرہ عدالت سے گرفتارکرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے سوئس کیسزکی بحالی پرسیکرٹری قانون کو24ستمبرتک مہلت دیدی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے این آر او فیصلے پر عمل درآمدسے متعلق عدنان خواجہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈپٹی چیئرمین نیب جاوید ضیا کی جانب سے بطور قائم مقام چیئرمین کئے گئے اقدامات کا ریکارڈ اور عدنان خواجہ کے خلاف ریفرنس سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جاوید ضیا نے نیب چیئرمین کے آفس پر غیرقانونی قبضہ کیا ہوا ہے اور عدالت ان کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دے گی۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوئس مقدمات کھولنے کیلئے ابھی تک خط کیوں نہیں لکھا گیا، وہ بدمزگی نہیں چاہتے اورروزانہ اصرارکرنااچھانہیں لگتا،اس لئے اٹارنی جنرل اس معاملے پر اپنا کرداراداکریں ۔ عدالت نے سوئس کیسز بحالی کی سمری نہ بھیجنے پر وفاقی سیکرٹری قانون مسعود چشتی کو طلب کیا،جنہوں نے پیش ہوکر مہلت کی درخواست کی ۔ سپریم کورٹ نے کمرہ عدالت میں موجود ، احتساب ریفرنس میں سزا یافتہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز اور عدنان خواجہ کو بھی فوری حراست میں لینے کا حکم دیا ، جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ، عدالت نے حکم دیا کہ یہ دونوں تین دن میں ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع بھی کراسکتے ہیں۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (21-09-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کورٹ, گئی, ڈیسک, لیا, لے, چیف, محمد, مطابق, آباد, آج, آر, افتخار, جسٹس, حکم, خواجہ, دی, سپریم, سال, سابق, ضروری, ضرورت, عدنان, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نواز شریف کی ایوان صدر میں جانے کی تیاری نیلم خان گپ شپ 50 21-09-11 12:23 PM
دیوانہ تیرا ۔۔۔۔ سیپ گانے 0 11-02-11 09:44 PM
تباہ نہ ہونیوالی ہارڈ ڈسک تیار کر لی گئی محمدعمر کمپیوٹر کی باتیں 0 11-01-10 07:19 PM
یورپ کا سب سے بڑا خلائی جہاز تیار وجدان دلچسپ اور عجیب 4 05-11-08 02:13 AM
گل جی کے مفرور ڈرائیور کااسکیچ تیار کر لیا گیا ابن ضیاء خبریں 0 24-12-07 04:49 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger