|
عراق:صدام دور کے دوسرے اہم مطلوب شخص ال دوری کی گرفتاری کا دعویٰ

24-04-08, 01:22 PM
عراق:صدام دور کے دوسرے اہم مطلوب شخص ال دوری کی گرفتاری کا دعویٰ
بغداد…ایک عرب ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ صدام دو ر ِ حکومت کے دوسری سب سے اہم مطلوب شخص عزت ابراہیم ال دوری کو عراق میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔عرب ٹی وی رپورٹ میں عراقی فوج کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ صدام حسین کے نائب عز ت ابراہیم ال دوری کو عراق میں عراقی سیکورٹی حکام نے گرفتار کرکے امریکی فوج کے حوالے کردیا ہے ،تاہم عراق میں موجود امریکی فوج نے اس دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ال دوری کی گرفتاری کی خبر صر ف میڈیا میں ہی جاری کی گئی ہے اور عراقی یا اتحادی فوج کی جانب سے ال دوری کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سعودی ٹی وی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ال دوری کو عراقی صوبے صلاح الدین اور کرکوک کے درمیان حمرین سے گرفتار کیا گیا ۔ادھر ال دوری کے ساتھی ابو محمد نے سعودی ٹی وی رپورٹ کو خود ساختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ال دوری آزاد ہیں اور عراق میں جہادی عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|