واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عراق : عیسائیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا انکشاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 09:13 PM   #1
عراق : عیسائیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا انکشاف
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 17-12-10, 09:13 PM

اقوامِ متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ عراقی شہروں بغداد اور موصل کی مقامی عیسائی آبادی خود پر ہونے والے حملوں کے بعد بڑی تعداد میں محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہی ہے۔

ادارے کی ترجمان ملیسا فلیمنگ کے مطابق نومبر سے لے کر اب تک لگ بھگ ایک ہزار عیسائی خاندان دونوں شہروں سے کردستان اور نینوا کے علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے 31 اکتوبر کو بغداد کے ایک مرکزی گرجا گھر پر حملہ کرکے سو سے زیادہ افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ حملہ آوروں سے چرچ کا قبضہ چھڑانے کےلیے سرکاری افواج کے آپریشن میں 46 عام عیسائی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

رواں سال اکتوبر میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سے بغداد اور موصل میں عیسائی آبادیوں پر کئی چھوٹے بڑے حملے کیے جاچکے ہیں۔

جنیوا میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران فلیمنگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ شہروں سے نقل مکانی کرنے والےخاندانوں نے ادارے کو بتایا ہے کہ انہیں دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جن کے سبب انہیں اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے شام، اردن اور لبنان میں واقع دفاتر نے ان ممالک میں عراقی عیسائیوں کی بڑی تعداد میں منتقلی رپورٹ کی ہے۔

عراقی حکمران صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کےلیے امریکہ کے 2003 ء کے حملے سے قبل عراق میں 12 لاکھ کے لگ بھگ عیسائی مقیم تھے۔ تاہم اس حملے کے بعد ملک میں پھیلنے والی شورش اور القاعدہ سے منسلک عناصر کی دہشت گرد کاروائیوں میں تیزی آنے کے بعد سے عراقی عیسائی آبادی کی بڑی تعداد دوسرے ملکوں کو نقل مکانی کرگئی ہے۔

ادارے کی ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے اپنی حدود میں مقیم عراقی شہریوں کی جبری بے دخلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یورپی ممالک سے عراق کے شورش زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو دوبارہ ان کے ملک بھیجنے کے عمل سے باز رہنے کی اپیل بھی کی


عراق : عیسائیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا انکشاف | خبریں | اردو
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-12-10), یاسر عمران مرزا (18-12-10)
جواب

Tags
com, کرتے, گھر, گرد, واقعے, نیوز, ملک, منتقل, منتقلی, مطابق, آپریشن, آبادی, امریکہ, اردو, بے, بار, خود, سال, طور, عیسائی, عیسائیوں, عناصر, عراق, عراقی, صدام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مسلمانوں اور عیسائیوں میں کوئی جنگ نہیں : عراقی پادری جاویداسد خبریں 1 15-11-10 09:41 AM
عیسائیت کی تبلیغ کا الزام 6امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک جاویداسد خبریں 1 08-08-10 09:46 PM
اپنے پیچھے دوڑتے سایوں کو سمجھانا پڑا The Great شعر و شاعری 0 25-08-09 01:52 PM
عیسائیوں کی ایک اور چال ابو عمار عمومی بحث 9 15-12-08 09:28 PM
پیچھے لوگ کیوں دوڑ رہے ہی وسیم قہقہے ہی قہقے 4 25-07-08 12:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger