واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عراق میں تباہ کن ہتھیارنہ ملنے پرآج بھی شرمندہ ہوں، جارج بش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-11-10, 09:14 PM   #1
عراق میں تباہ کن ہتھیارنہ ملنے پرآج بھی شرمندہ ہوں، جارج بش
محمد عاصم محمد عاصم آف لائن ہے 04-11-10, 09:14 PM

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) عراق پرانتہائی جوش و خروش سے حملے کا حکم دینے والے سابق امریکی صدر جاج بش نے اعتراف کیا ہے کہ عراق پر حملہ غلطی تھی، عراق میں تباہ کن ہتھیار نہ ملنے پر آج بھی شرمندگی محسوس کرتا ہیں۔سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنی کتاب ’ڈسیشن پوائنٹس‘میں کئی مقامات پر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ عراق میں ہتھیاروں کی موجودگی کی رپورٹس غلط ثابت ہونے پرنہ صرف سخت صدمہ پہنچا بلکہ بہت غصہ بھی آیا۔ صدر بش نے لکھا ہے کہ وہ نائب صدر ڈک چینی کوبھی ہٹانا چاہتا تھا۔عراق اور افغانستان میں حملہ کرنے کا حکم دینے والے صدر بش کا کہنا تھا کہ امریکا کی اقتصادی بحران میں وہ خود کو ڈوبتی کشتی کا ملاح سمجھ رہا تھا۔ انہوں نے 2005ءکی طوفان قطرینہ سی نمٹنی میں بھی ناکامی کا اعتراف کیا۔ سابق صدرنے امریکی معیشت کی بحالی کی لیے تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ان میں حکومتی اخراجات میں کمی، سوشل سیکورٹی، میڈی کیئر کی مسائل، پرائیویٹ سیکٹر کی ترقی کی لیے تجاویز دی ہیں۔سابق صدر نیے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس کی صدارت سے متعلق تاریخ کا فیصلہ آنے تک وہ اس دنیا میں نہیں ہوں گا۔ کتاب 9نومبر کو ریلیز ہوگی۔
Jasarat , Jasarat First Urdu Online Newspaper in Pakistan - Daily Jasarat
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com

Last edited by shafresha; 09-11-10 at 10:46 PM.. وجہ: عنوان کی تصیح!

 
محمد عاصم's Avatar
محمد عاصم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 267
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (04-11-10), saimali (10-11-10), shafresha (09-11-10), فیصل ناصر (04-11-10), ھارون اعظم (05-11-10), مرزا عامر (04-11-10), عبدالقدوس (05-11-10)
پرانا 04-11-10, 09:25 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب کچھ کرلو
بعد میں معافی مانگ لو

دغار دا لار دا پھڑے
اخپل دا راغلے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (04-11-10), shafresha (09-11-10), محمد عاصم (04-11-10), مرزا عامر (04-11-10), عبداللہ آدم (04-11-10)
پرانا 04-11-10, 09:27 PM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,585
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب شرمندگی کا کیا فائدہ ظالم؟؟؟
یہی اصول ہے سب کفار کا پہلے جس بات کا جھوٹا جواز بناکر کام کیا جاتا ہے بعد میں جب جھوٹ آشکارا ہوجاتا ہے تو اس وقعہ پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کر کے اپنا دامن پاک کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
ان لاکھوں مسلمانوں کا کیا ہوا جن کو تمہارے درندوں کے قتل کیا اور اب بھی کر رہے ہیں؟؟؟
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (04-11-10), saimali (10-11-10), shafresha (09-11-10), فیصل ناصر (04-11-10), مرزا عامر (04-11-10)
پرانا 04-11-10, 10:10 PM   #4
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سیاست ہے بھائی ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
saimali (10-11-10), shafresha (09-11-10), محمد عاصم (04-11-10)
پرانا 04-11-10, 10:10 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر پاکستانی پولیس سے رابطہ کر لیا ہوتا تو آج یہ شرمندگی نہ اٹھانی پڑتی ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (04-11-10), shafresha (09-11-10), محمد عاصم (04-11-10)
پرانا 04-11-10, 10:18 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 423
کمائي: 13,752
شکریہ: 82
308 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد عاصم مراسلہ دیکھیں
اب شرمندگی کا کیا فائدہ ظالم؟؟؟
یہی اصول ہے سب کفار کا پہلے جس بات کا جھوٹا جواز بناکر کام کیا جاتا ہے بعد میں جب جھوٹ آشکارا ہوجاتا ہے تو اس وقعہ پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کر کے اپنا دامن پاک کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
ان لاکھوں مسلمانوں کا کیا ہوا جن کو تمہارے درندوں کے قتل کیا اور اب بھی کر رہے ہیں؟؟؟
ظالم نہیں وقت کا فرعون اور اس وقت کا دجال۔اور ہمارے اعمال کی سزا
قاسم شاہ آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا
saimali (10-11-10), shafresha (10-11-10), محمد عاصم (04-11-10), مرزا عامر (04-11-10)
پرانا 05-11-10, 01:38 AM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شرمندہ ہونے سے تباہ شدہ عراق اور لاکھوں عراقی واپس تو نہیں آجائیں گے۔ ہر ظالم کے لئے ایک وقت اللٰہ نے مقرر کیا ہے۔ اس کے ہاں دیر ہے، اندھیر نہیں۔ بش اپنے حواریوں سمیت اس ظلم کی سزا اللٰہ کی دربار سے پائے گا۔ انشاء اللٰہ۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
saimali (10-11-10), shafresha (10-11-10), محمد عاصم (05-11-10), مرزا عامر (05-11-10)
پرانا 09-11-10, 09:07 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 682
کمائي: 12,905
شکریہ: 0
368 مراسلہ میں 710 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد عاصم مراسلہ دیکھیں
ان لاکھوں مسلمانوں کا کیا ہوا جن کو تمہارے درندوں کے قتل کیا اور اب بھی کر رہے ہیں؟؟؟

عراق پر امريکی فوجی کاروائ کی تو تواتر کے ساتھ تنقيد کی جاتی ہے اور اس ضمن ميں عراق ميں شہريوں کی ہلاکت کو اجاگر کيا جاتا ہے اور اس بات کو بنياد بنا کر غم وغصے کا اظہار بھی کيا جاتا ہے۔ ليکن يہ بات غور طلب ہے کہ اس حقيقت کو يکسر نظرانداز کر ديا جاتا ہے کہ عراق ميں ہونے والی ہلاکتوں کی بڑی تعداد ميں امريکی فوجی ذمہ دار نہيں ہيں۔ اس کے ذمہ دار القائدہ اور اس سے منسلک بے شمار تنظيميں ہيں جنھوں نے اپنی نام نہاد مزاحمت اور آزادی کی تحريک کے نام پر دانستہ بے گناہ عراقی شہريوں کا خون بہايا ہے۔ چاہے وہ عراق کی الغزل مارکيٹ ميں ہونے والے خودکش حملے ہوں جنھيں القائدہ نے ذہنی طور پر معذور کم سن بچيوں کے ذريعے کروايا تھا جس ميں درجنوں کی تعداد ميں عراقی جاں بحق ہوۓ تھے، يا وہ سڑکوں کے اطراف ميں گاڑيوں کو بموں سے اڑانے کی مہم ہو، يا مسجدوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی – القائدہ نے کبھی بھی بے گناہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کو ترجيح نہيں دی۔ يہ وہ لوگ ہيں جو عراق ميں بڑی تعداد ميں اموات اور تباہی کے ذمہ دار ہيں۔ اس کے مقابلے ميں امريکی فوجی اپنی ہر عسکری کاروائ کے ليے طے شدہ ضوابط اور قوانين کے پابند ہيں۔ اس کے علاوہ امريکی فوجی ايسے بے شمار منصوبوں کے عملی جامہ پہنانے کے عمل ميں بھی براہراست معاونت کر رہے ہیں جنھيں عام عراقی شہريوں کی بحالی اور ان کے معيار زندگی کو بہتر بنانے کے ليے امريکی حکومت کے تعاون سے تشکيل ديا گيا ہے۔ اس حقيقت کا ادراک اور اعتراف اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ عراق کی منتخب جمہوری حکومت نے بھی کيا ہے۔

جو اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ عراق ميں امريکی موجودگی خون خرابے کی اصل وجہ ہے انھيں ياد دلا دوں کہ امريکہ نے عراق سے اپنی فوجيں واپس بلوانے کا باقاعدہ اعلان کر ديا ہے اور عراق ميں حکومت عملی طور پر عراقيوں اور ان کے منتخب نمايندوں کے ہاتھ ميں ہے ليکن اس کے باوجود القائدہ نے عام عراقیوں کو دانستہ قتل کرنے کی اپنی پاليسی اور حکمت عملی ميں کوئ تبديلی نہيں کی ہے۔

چند روز پہلے عراق ميں القائدہ سے منسلک تنظيم نے بغداد کے مختلف علاقوں ميں 91 افراد کی ہلاکت کی ذمہ دار قبول کی تھی۔ اسلامک اسٹيٹ آف عراق نامی اس تنظيم کی جانب سے مستقبل ميں بھی شيعوں کی آباديوں پر مزيد حملوں کی دھمکی دی گئ ہے۔ نومبر 5 کو اس تنظيم کا بيان ايک ويب سائٹ پر جاری ہوا ہے جس ميں يہ واضح کہا گيا کہ "آج کا دن مستقبل ميں آنے والے مزيد کئ خونی دنوں کا نقطہ آغاز ہے"۔

سوال يہ ہے کہ آپ ان دھمکيوں اور کاروائيوں پر تنقيد کيوں نہيں کرتے؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-11-10), مرزا عامر (09-11-10)
پرانا 09-11-10, 10:30 PM   #9
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,734
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا بھاشن ٹھوکا ہے ڈیجیٹل صاحب نے ۔ عراق میں امریکہ کی آمد کے فوراً بعد ہی القاعدہ متحرک ہو گئی ۔ سوچنے کی بات ہے کہ عراقی امریکہ کے نہیں القاعدہ کے ہاتھوں مرے ۔ بہت خوب
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
saimali (10-11-10), shafresha (10-11-10), فیصل ناصر (09-11-10), محمد عاصم (10-11-10), حسنین ایوب (09-11-10)
پرانا 09-11-10, 11:13 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ انتہا ہے ڈھٹائی کی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-11-10)
پرانا 10-11-10, 06:20 AM   #11
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,351
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-11-10)
پرانا 10-11-10, 08:54 AM   #12
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,585
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
چند روز پہلے عراق ميں القائدہ سے منسلک تنظيم نے بغداد کے مختلف علاقوں ميں 91 افراد کی ہلاکت کی ذمہ دار قبول کی تھی۔ اسلامک اسٹيٹ آف عراق نامی اس تنظيم کی جانب سے مستقبل ميں بھی شيعوں کی آباديوں پر مزيد حملوں کی دھمکی دی گئ ہے۔ نومبر 5 کو اس تنظيم کا بيان ايک ويب سائٹ پر جاری ہوا ہے جس ميں يہ واضح کہا گيا کہ "آج کا دن مستقبل ميں آنے والے مزيد کئ خونی دنوں کا نقطہ آغاز ہے"۔
جس طرح امریکن اور اسرائیلی عراق میں مذہبی تفرقہ بازی کو ہوا دے رہے ہیں آپ یہاں بھی انہی کے نقشے قدم پر چل کر ایسا نہ کریں۔
اور عراق میں امریکہ کے قبضہ کرنے سے پہلے زیادہ نہیں صرف ایک خودکش حملے کا ثبوت دو تو میں مان جاؤں گا کہ عراق میں مسلمان خود مسلمان کا قاتل ہے۔
۲۰۰۵ء میں عراقی پولیس نے تین۳ افراد کو پکڑا جو مسجد میں بم لگا رہے تھے اور ان لوگوں نے لباس بھی عربوں جیسا پہنا ہوا تھا مگر وہ یہودی تھے اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس سے ہم شیعہ اور اہل سنت کو آپس میں لڑانا چاہتے تھے۔
لاکھوں عراقی مسلمان امریکیوں نے ہی قتل کیے ہیں آپ کیا سمجھتے ہو کہ جو امریکہ نے پچاس پچاس ہزار پاؤنڈ وزنی بم عراق پر پھینکے تھے ان سے کوئی ہلاکتیں نہیں ہوئیں تھیں؟؟؟
اور اس بات کا اقرار امریکی خود کر چکے ہین کہ فوج کے حملے میں زیادہ سویلین لوگ قتل ہوئے۔
اور ایک بات نوٹ رکھیں کہ جو مجاہدین حملے کرتے ہیں وہ صرف امریکن آرمی کو ٹارگٹ بناتے ہین مساجد اور عوامی مقامات پر امریکن ایجنٹ ہی حملے کرتے ہیں اس سے مقصد ان کا یہ ہوتا ہے کہ مجاہدین کو بدنام کیا جائے تاکہ لوگ ان کے خلاف ہوجائیں اور یہی پالیسی ان کفار کی کامیاب بھی ہوئی ہے پاکستان میں بھی اور عراق میں بھی۔
اقتباس:
سوال يہ ہے کہ آپ ان دھمکيوں اور کاروائيوں پر تنقيد کيوں نہيں کرتے؟
میں اس کو مسلم ہی نہیں سمجھتا جو مسجد میں جاکر بم لگائے یا خود کش حملہ کرئے اور یا جو عوامی مقامات پر حملہ کرئے اس پر تنقید تو چھوٹا لفظ ہے میں ان کو مسلم ہی نہیں مانتا کیونکہ یہ کسی مسلم کا کام ہے ہی نہیں اسلام صرف حربی کافر کو مارنے کا حکم دیتا ہے عام عوام کو چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو نہیں مارا جاسکتا۔
آجکل عید کا رش ہوچکا ہے اس لیے نیٹ کے لیے وقت نہیں ملتا اور ابھی پھر دوکان پر جانے کا وقت ہوچکا ہے باقی آپ کی باتوں کا اگر وقت ملا اور یاد رہا تو جواب لکھ دونگا ان شاءاللہ
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
saimali (10-11-10), shafresha (10-11-10)
جواب

Tags
com, online, pakistan, php, unicode, کتاب, کرنی, ڈیسک, والی, واشنگٹن, نائب, مسائل،, آج, بحران, ثابت, حکم, خود, دنیا, عراق, غلطی, غصہ, صدمہ, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت چاہتی ھے علماء بھی ہتھیار اٹھا لیں کنعان خبریں 17 06-03-10 06:23 AM
عکس خوشبو ہوں، بکھرنے سے نہ روکے کوئیکمالِ ضبط کو میں خود بھی تو آزماؤں گی خرم شہزاد خرم خوشبو مکمل کتاب 3 14-01-09 08:25 AM
ڈاکٹرقدیر سے وابستہ گروہ نے جوہری ہتھیاروں کی معلومات کمپیوٹرز میں رکھی تھیں جودنیا کے لیے خطرہ ہیں ابن جلال خبریں 0 13-09-08 09:24 PM
ایسے غیر جانبدارانہ انتخابات کرائیں جائیں جو تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں، اے پی ڈی ایم کا کنونشن خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:30 AM
برسراقتدار آنے والی کسی بھی پارٹی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger