واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عرا ق بعقوبہ اور مادی میں بم دھماکے،74 افراد ہلاک ،مر نے والوں میں خواتین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 08:18 AM   #1
عرا ق بعقوبہ اور مادی میں بم دھماکے،74 افراد ہلاک ،مر نے والوں میں خواتین
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 08:18 AM

عرا ق بعقوبہ اور مادی میں بم دھماکے،74 افراد ہلاک ،مر نے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں
بغداد،بعقوبہ(جنگ نیو) عراق کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں،کاربم اور خودکش دھماکے میں74 افراد ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مشرقی بغداد میں امریکی فوج اور مہدی ملیشیا میں خونزیرجھڑپیں جاری ہیں جبکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ جب تک ملیشیا کی مزاحمت نہیں رکتی عراق سے مزید فوجیوں کو واپس نہیں بلاسکتے ۔تفصیلات کے مطابق بعقوبہ کی مرکزی عدالت کے احاطے میں ایک کاربم دھماکا ہوا جس میں 40 افراد ہلاک اور80 زخمی ہوگئے۔مقامی اسپتال کے ذرائع کے مطابق لائی جانے والی لاشوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسی طرح زخمیوں میں بھی خواتین اور بچے شامل ہیں۔ رمادی شہر میں ایک خودکش بمبار نے ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس میں تیرہ افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔دوسری جانب مشرقی بغداد میں مہدی ملیشیا اور اتحادی فوج میں جھڑپیں جاری ہیں۔جھڑپوں میں 15 سے زائد افراد مارے گئے۔دریں اثناء برطانیہ نے کہا ہے کہ جب تک ملیشیا کی مزاحمت نہیں رکتی عراق سے مزید فوجیوں کو واپس نہیں بلاسکتے ۔برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ چار ہزار سے 2500 فوجیوں کی واپسی کا پلان ابھی موخر کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں القاعدہ نے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے عراقی باشندوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کاساتھ چھوڑ کر امریکا کیخلاف مزاحمت کاروں کی جنگ میں شامل ہوجائیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 253
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیراعظم, خواتین, خودکش, شہر, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خواتین زندگی میں 100بار بالوں کا سٹائل تبدیل کرتی ہیں جاویداسد دلچسپ اور عجیب 5 28-05-11 03:26 PM
گود میں کسی بچے نے بات نہیں کی سوائے تین بچوں کے sahj مطالعہ حدیث 8 11-01-11 08:46 PM
میرے گھر میں‌ہوئے ہیں پانچ بچے تین سالوں میں The Great قہقہے ہی قہقے 0 11-10-09 05:10 PM
گزشتہ تین ماہ مین اولپنڈی میں 7 خود کش حملوںمیں 70 اہلکاروں سمیت 103 افراد ہلاک وجدان خبریں 0 04-02-08 10:02 AM
سوات آپر یشن آخر ی مراحل میں داخل،وزیر ستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کا انکشاف خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger