واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عرب دنیا میں اٹھنے والے طوفان کی لہریں پاکستان پہنچنے کی پیشینگوئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-02-11, 05:31 AM   #1
عرب دنیا میں اٹھنے والے طوفان کی لہریں پاکستان پہنچنے کی پیشینگوئی
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 03-02-11, 05:31 AM

پہلے بھی پاکستانی سرزمین سے 4 مرتبہ حکومتیں عوامی غیض و غضب کا شکار ہو کر ختم ہو چکی ہیں
لاہور (صابر شاہ) ایک ایسے مقام پر جب بہت سے دانشور تیونس اور مصر میں حکومتوں کی تبدیلی کو انقلاب کا نام دے رہے ہیں اور پیش گوئی کر رہے ہیں کہ عرب دنیا میں اٹھنے والی انقلاب کی لہریں جلد پاکستان تک پہنچ جائیں گی پاکستان کی تاریخ سے متعلق اپنی یاداشت کو تازہ کرتے ہوئے یہ دانشور کہتے ہیں کہ پاکستانی سرزمین میں پہلے بھی 4حکومتیں عوامی غیض و غضب کا شکار ہو کر ختم ہو چکی ہیں لیکن ان حکومتوں کے ختم ہونے کے اسباب سے متعلق نتیجہ اخذ کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ حکومتوں کی تبدیلی اور انقلاب کی وجہ بننے والے اسباب کے فرق کو جاننا ضروری ہے بلاشبہ انقلابات جیسا کہ 1789میں آنے والا فرانسیسی انقلاب، روسی انقلاب 1917ءایران میں آنے والا اسلامی انقلاب 1979چین میں 1911کے دوران کسانوں کی بغاوت سے جنم لینے والا انقلاب اور 1959کا کیوبن انقلاب بہت پیچیدہ حالات کا مظہر تھے کیونکہ ہرانقلاب میں عوام کی نظریاتی بنادیں پختہ ہونے اور عوام کو مکمل تبدیلی کیلئے قربانیاں دینے کیلئے تیار کرنے کیلئے کئی دہائیاں درکارہوتی ہیں دوسرے لفظوں میں نظام کی مکمل تبدیلی کیلئے آتش فشاں راتوں رات نہیں پھٹا کرتا اب ان عوامی احتجاجوں کا جائزہ لیتے ہوئے جو پاکستان میں حکومتیں تبدیل کرنے کا سبب بنے جیسا کہ دوسرے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کے دور میں مسلم لیگ کے اندر آنے والا تضاد اور لسانی تحریک کے دوران دو بڑے گروپوں پنجابی اور بنگالی گروہوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور تیسرا 21فروری 1952کو ہونے والے مظاہرے جہاں اچانک خون خرابا ہوا اور پولیس کی بے دریغ فائرنگ سے کئی جانوں کا نقصان ہوا اگرچہ اس وقت وزیر اعظم ناظم الدین حکومت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے تاہم ان کیخلاف احتجاجوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا اور 1953میں لاہور میں قادیانیوں کیخلاف چلنے والی تحریک گورنر جنرل غلام محمد کے ہاتھوں ان کی حکومت جانے کا سبب بنی ناظم الدین نے حکومت چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا تب گورنر جنرل غلام محمد نے انڈین ایکٹ 1935کے تحت اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی حکومت ختم کی اس طرح پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نئے خطرناک رحجان نے جنم لیا۔ جنرل پرویز مشرف کے خلاف وکلاءکی تحریک بھی اس کے زوال کا سبب بنی۔ انتشار اس وقت بڑھا جبکہ مشرف نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے 9 مارچ 2007ءکو معزول کر دیا۔ مشرف کے اس اقدام سے ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گیا اور 12 مارچ 2007ء کو وکلاء نے بائیکاٹ کرتے ہوئے جوڈیشل ایکٹوازم کی تحریک شروع کر دی اور معزول چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنا شروع کر دیں۔ آہستہ آہستہ معزول چیف جسٹس کی حمایت زور پکڑتی چلی گئی۔ مئی 2007ءمیں اپوزیشن پارٹیاں اور وکلاءنے بڑی بڑی ریلیاں نکالی شروع کر دیں اور مشرف کو بطور آرمی چیف عدالتوں میں چیلنج کر دیا۔ 20 جولائی 2007ءسپریم کورٹ نے چیف جسٹس کو بحال کر دیا۔ 3 نومبر کو مشرف نے ملک بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ کرکے آئین کو معطل کر دیا اور چیف جسٹس کو ایک بار پھر عہدے سے ہٹا دیا۔ وکلاءکے بڑے بڑے احتجاج نے مشرف کے عدلیہ، میڈیا اور عوام کے ساتھ بدترین تعلقات کو عیاں کر دیا۔ اپنی بہترین کوششوں کے اور طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود جنرل مشرق نقصان کا ازالہ نے کر سکا۔ بالاخر مشرف کو 28 نومبر 2007ءکو فوج سے استعفیٰ دینا پڑا اور 18 اگست 2008ءکو ملک کے صدر کی حیثیت سے بھی عہدہ چھوڑنا پڑا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,499
شکریہ: 1,550
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 65
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (03-02-11)
جواب

Tags
color, کورٹ, کوششوں, پولیس, پاکستان, پاکستانی, وقت, وزیر, چین, مکمل, اسلامی, بہترین, بے, جلد, خون, دنیا, سپریم, عوامی, عدالتوں, عرب, غلام, غضب, صوابدیدی, صابر, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غیور پاکستانی نے بچی کے عوض ایک لاکھ روپے کی پیشکش ٹھکرادی جاویداسد خبریں 15 26-10-10 07:16 AM
اندھیری رات ٹھکانے لگا کے آتے ہیں اِبنِ اُمید ‎ibn-e-Umeed.com شعر و شاعری 2 09-09-10 11:37 PM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
اندھیری رات ٹھکانے لگا کے آتے ہیں راجہ اکرام شاعری اور مصوری 4 11-02-10 11:56 AM
سوات،سیکورٹی فورسز کی طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری،چار باغ،مٹہ میں پیش قدمی عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger