آگ
نئی دہلی:عرب ممالک کے بعد مظاہروں کا سلسلہ بھارت تک جا پہنچا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی' ممبئی' بنگلور اور دیگر بڑے شہروں میں ہونے والے کرپشن کے خلاف مظاہروں میں شریک تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپشن کے خلاف ایک ادارہ قائم کریں جو اس لعنت کا خاتمہ کرے ان مظاہروں کا اہتمام امبریلا نامی گروپ نے کیا تھا تنظیم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مظاہرے کسی سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہیں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ملک کے شہری متحد ہوں اور تبدیلیوں کا مطالبہ کریں ' نئی دہلی میں لگ بھگ پانچ ہزار افراد نے ریلی میں شرکت کی۔