|
عسکریت پسندوں کی ویب سائٹس بند کرو: برطانیہ کا امریکہ سے مطالبہ

29-10-10, 02:39 PM
2010 : اکتوبر-29
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے استعمال میں ویب سائٹس کو بند کیا جائے اورساتھ ہی ساتھ عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنا نے کے لیے موثر حکمت عملی اور اقدامات اٹھایا جائے۔بر طانیہ کا موقف ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹس کی برطانیہ پر پابندی ہو گی جس میں دہشت گردی کے پیغامات دئیے جاتے ہوں۔ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی وزیر سلامتی امور پالن نیویل جونز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کے رہنماﺅں نے سخت مزاحمت دکھائی ہے اور اُن کے پاس ایسی صلاحیت اور ارداے ہیں کہ وہ مغربی ممالک پر حملہ کر سکتے ہیں۔برطانیہ اپنی اندرونی سیکورٹی کا عالمی تناظر میں از سر نو جائزہ لے رہا ہے ۔ اُنہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ عسکریت پسند اپنی تبلیغ کے لیے ویب سائٹس کا استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ انور الاولاقی نے مغربی طاقتوں کے خلاف لوگوں کو بھرتی ہونے پر اکسایا۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|