واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عسکریت پسند لینے کیلئے پاکستان کو بھاری دی اور ڈرون حملے کرائے:بش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-11-10, 07:22 PM   #1
عسکریت پسند لینے کیلئے پاکستان کو بھاری دی اور ڈرون حملے کرائے:بش
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 10-11-10, 07:22 PM

10 نومبر 2010
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کےسابق صدرجارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان کے عدم تعاون پر ڈرون حملوں کا حکم دیا۔سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنی کتاب ڈیسیڑن پوائنٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان سے پیچیدہ نوعیت کے تعلقات تھے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی مگر وقت کے ساتھ یہ بات واضح ہوگئی اور وہ اس بات پر قائل ہوگئے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا، یا وہ ایسا کرنا نہیں چاہتا۔ جس پر انہوں نے ڈرون حملوں کا حکم دیا۔ سابق صد ر بش نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ آئی ایس آئی کے بعض عناصرکے طالبان سے روابط تھے جبکہ بعض امریکا کے افغانستان چھوڑنے کی صورت میں بھارتی اثر و نفوذ نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتے تھے۔ بش کے مطابق جب افغانستان سے لوٹنے والے بعض فوجیوں نے پاکستان کے اندر جاکر کارروائی کی اجازت طلب کی تو وہ تناﺅ کا شکار ہوگئے۔ بش کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعد تیرہ ستمبر دوہزار ایک کو جنرل کولن پاول نے پرویز مشرف کو فون کیا اور کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے؟ اس موقع پر پرویزمشرف سے دو ٹوک مطالبات بھی کئے گئے۔ جن میں طالبان سے روابط منقطع کرنے اورالقاعدہ کے ٹھکانوں کا خاتمہ بھی شامل تھا۔ بش کے مطابق پاکستان کی سوچ پر بھارت سوار تھا جو امریکہ سے تعاون کی راہ میں رکاوٹ بنا۔ پرویز مشرف امریکی حکام سے ہونے والی گفتگو میں انڈیا پر غلط کاریوں کا الزام عائد کیا کرتے تھے۔ سابق صدر کی کتاب کو امریکی عوام میں پذیرائی مل رہی ہے۔ دکانوں پر ایک طرف کتاب کے حصول کیلئے جمع ہونے والوں کا ہجوم ہے تو دوسری طرف بش کے خلاف مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔بش نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں کو لینے کے لیے پاکستان کوبھاری قیمت دی۔امریکی و اتحادی فورسز نے افغان سرحد کے پاربھر پور کارروائیاں کیں۔ بش کہتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ انہیں واضح ہو گیا کہ مشرف کبھی بھی وعدے پورے نہیں کریں گے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 118
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (11-11-10), شمشاد احمد (10-11-10)
پرانا 10-11-10, 09:13 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہائے رے غداری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیرا انجام یہی ہوتا ہے‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو اس خبر کے ‏آخری جملے میں کہا گیا ہے۔۔
ظاہر ہے۔۔۔۔‌جو غدار اپنی ملک اور قوم کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔محدود مفادات کی وجہ سے‌غداری کر سکتا ہے۔۔۔‌تو کل وہ کسی دوسرے کے لئے زیادہ مفادات پر بھی غداری کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌اسی لئے طاقت ورحکمرانوںکا ہمیشہ یہی وطیرہ رہا ہے‌کہ غداری کراؤ اور غدار کا کام ختم کرو۔۔۔‌یا اس کو رسوا کر دو۔۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (11-11-10)
جواب

Tags
فون, ہے۔, کرے, کرتے, پورے, پاکستان, پسند, ڈیسک, وقت, موقع, مطابق, الزام, امریکہ, اجازت, حکم, خلاف, دی, سوچ, طلب, طالبان, عوام, عائد, عدم, عسکریت, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسو عسکریت پسند 15اگست کو ”بینڈ “بجا دیں گے : پاکستان پر نیا بھارتی الزام جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:42 PM
شمالی وزیرستان :عسکریت پسند وں کا فورسز سے نہ لڑنے کافیصلہ ابن جلال خبریں 1 17-10-08 06:27 PM
افغانستان ،اتحادی فوج کامتعدد عسکریت پسند وں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ عبدالقدوس خبریں 0 05-05-08 12:29 AM
دھماکے کی ذمہ داری پاکستانی عسکریت پسندوں پر عائد ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 09:55 AM
بھارت میں مسلم عسکریت پسند تخریبی کارروائیاں کر سکتے ہیں، خفیہ ادارے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger