واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


:::عشرہ محرم کے احترام میں انتخابی مہم غیراعلانیہ طور پر معطل:::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:14 PM   #1
:::عشرہ محرم کے احترام میں انتخابی مہم غیراعلانیہ طور پر معطل:::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:14 PM

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔ عشرہ محرم کے احترام میں تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم غیراعلانیہ طور پر معطل کر دی۔ عاشورہ کے بعد بھرپور انداز میں دوبارہ انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اتوار کو بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عشرہٴ محرم کے احترام میں انتخابی مہم کو جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق نے بتایا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین کی شہادت تاریخ اسلام کا افسوسناک واقعہ ہے، محرم الحرام کے دوران پوری اسلامی دنیا ایک سوگ کی کیفیت میں ہوتی ہے، اس لئے مسلم لیگ (ن) نے یوم عاشور تک اپنی انتخابی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے بعد مسلم لیگ (ن) بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائے گی۔ اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ محرم الحرام کا احترام سب کی ذمہ داری ہے، ہم نے عاشورہ تک اپنی انتخابی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں، عاشورہ کے بعد اے این پی بھرپور انداز میں انتخابی مہم کے میدان میں اترے گی۔ متحدہ مجلس عمل کے رہنما علامہ عبدالجلیل نقوی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہے لیکن عاشور کے دوران انتخابی مہم چلانا مناسب عمل نہیں، اس لئے ہم نے محرم کے دوران انتخابی مہم روک رکھی ہے، عاشورہ کے بعد بھرپور انداز میں رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے رہنما سید حیدر عباس رضوی نے بتایا کہ کراچی اور اندرون سندھ محرم بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے، ایم کیو ایم میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہے اور امام حسین کی ذات تو ایسی ہے جو دنیا میں وحدت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابی سرگرمیوں کو امام کی احترام میں محدود کر دیا ہے، عاشور کے بعد بھرپور انداز میں انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 375
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, اسلام, اسلامی, خان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غیرملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ڈالر کی کمی عبدالقدوس خبریں 0 24-12-07 04:32 PM
مجھ کو دیارِ غیر میں مارا، وطن سے دور خرم شہزاد خرم دیوان غالب 0 17-12-07 08:51 AM
منتقل شدہ: کیا اس فورم غیر ممبر کو ای میل کر سکتے ہیں ؟ کشورناہید گپ شپ 0 24-07-07 03:42 PM
کیا اس فورم غیر ممبر کو ای میل کر سکتے ہیں ؟ رضی الدین قاضی ویب سائٹس کا جائزہ 4 19-07-07 01:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger