واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


علما، جماعتیں اب پیچھے نہ ہٹیں: طالبان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-11, 07:37 PM   #1
علما، جماعتیں اب پیچھے نہ ہٹیں: طالبان
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 09-01-11, 07:37 PM

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں اور علما نے توہینِ رسالت کے حوالے سے پہلے فتوی جاری کیے ہیں ان کو اب ان فتووں سے پیچھے ہٹنے کی بجائے ان پر ثابت قدم رہنا چاہیے اور اس قانون میں ترمیم کی مخالفت کو جاری رکھنا چاہیے۔

تنظیم کے نائب امیر احسان اللہ احسان نے بی بی سی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ جس طرح گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ان کے اپنے محافظ نے قتل کیا ایسے اور افراد مستقبل میں بھی پیدا ہوتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’جس شخص نے سلمان تاثیر کا نماز جنازہ پڑھایا یا جو لوگ آج ان کی تعرفیں کررہے ہیں وہ ان کے بقول سب توہینِ رسالت کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں‘۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مذہبی جماعتوں اور علما کو اب ان فتووں سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے جو انہوں نے توہینِ رسالت کے قانون میں ترمیم کے سلسلے میں پہلے جاری کیے تھے۔

احسان اللہ احسان کے بقول پاکستان میں کوئی شرعی قانون رائج نہیں جو اس بارے میں فیصلہ دے سکے کہ ممتاز قادری کا عمل ’قانونی تھا یا غیر قانونی‘۔

خیال رہے کہ منگل کو اسلام آباد میں پنچاب کے گورنر سلمان تاثیر کو ان کے محافظ نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ حملہ اس لیے کیا کہ گورنر پنجاب نے ناموسِ رسالت قانون کو ایک کالا قانون کہا تھا۔

سلمان تاثیر نے بی بی سی سے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انھیں ان مولویوں کے فتووں کا کوئی خوف نہیں جنھوں نے بسنت، ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹوکے خلاف فتوے لگائے اور جنھوں نے قائد اعظم کو کافرِ اعظم کے ناموں سے پکارا۔

اس سے پہلے جمعہ کو ملک بھر میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر ناموس رسالت قانون میں مبینہ ترمیم کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی گئی تھی۔


‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮علما، جماعتیں اب پیچھے نہ ہٹیں: طالبان‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-01-11)
پرانا 10-01-11, 01:19 PM   #2
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,775
شکریہ: 53,120
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویلکم طالبان!!!!!!!!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-01-11, 01:26 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,237
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوش آمدید!!!!!!
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-01-11)
جواب

Tags
pakistan, گئی, پاکستان, وزیر, قادری, قدم, لوگ, نماز, نظیر, آج, اللہ, انٹرویو, امیر, احتجاج, اسلام, بے, بے نظیر, ترمیم, خلاف, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, شخص, طالبان, علی, علما


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مرلی کی آٹھ سو وکٹیں شفیق احمد کرکٹ 2 24-07-10 12:33 AM
نبوی مسکراہٹیں عبداللہ حیدر پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 8 08-10-09 11:12 PM
ٹورنامنٹ کیلیے خطرناک وکٹیں تیار کی گئی ہیں: میانداد champion_pakistani کرکٹ 0 29-09-09 09:12 PM
کراچی کا امن تباہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے،رحمان ملک میاں شاہد خبریں 2 18-04-08 03:09 AM
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger