|
علمائے اہلسنّت دہشت گرد تنظیموں کے سرپرستوں کو مسترد کردیں، مولانا سیالوی

05-01-08, 10:03 AM
علمائے اہلسنّت دہشت گرد تنظیموں کے سرپرستوں کو مسترد کردیں، مولانا سیالوی
کراچی(پ ر) مرکزی جے یو پی کے مرکزی چیف آرگنائزر مولانا غلام محمد سیالوی نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طارق محبوب کی قیادت میں ملنے والے جے یو پی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے وقت جس طرح اہلسنّت کے علماء و مشائخ نے پاکستان بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا تھا، اب اسے بچانے اور صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے بھی فعال کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا سیالوی نے کہا کہ ملک آج جس شدید بحران سے دوچار ہے اس کی تمام تر ذمہ داری وردی میں ملبوس سابق حکومت پر عائد ہوتی ہے اور اب وہی لوگ محترمہ بینظیربھٹو کے بہیمانہ قتل کے بعد لسانی و صوبائی عصبیت اور مذہبی منافرت کی آگ کو بھڑکا کر ملک کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ مولانا سیالوی نے کہا کہ اس بحرانی کیفیت میں ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے پوری قوم کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرنے والے اور وفاقی یکجہتی کو قائم رکھنے والے ”سندھ کے زرداری اور پنجاب کے شریف برادران“ کا ساتھ دینا چاہیے اور فوجی آمریت کا ساتھ دینے والے اور اپنی حکمرانی کے دوران پورے ملک میں قتل وغارت گری کرنے والے اور دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرنے والے ”پنجاب کے چوہدریوں“ سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات اور چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|