واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عمران کو قتل کرنے والے ہاتھ الطاف تک بھی پہنچ سکتے ہیں :برطانوی تبصرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-10, 02:38 PM   #1
عمران کو قتل کرنے والے ہاتھ الطاف تک بھی پہنچ سکتے ہیں :برطانوی تبصرہ
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 18-09-10, 02:38 PM

16 ستمبر 2010

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے بانی اراکین میں شامل ڈاکٹر عمران فاروق کے بہیما نہ قتل کو برطانوی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جا رہی ہے، کچھ اخبارات کے مطابق اس قتل کے سیاسی محرکات بھی ہوسکتے ہیں”سکائی نیوز“ اخبارکے مطابق ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ عمران فاروق کا قتل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے اس بیان کا جواب ہے جس میں انہوں نے پاکستان آرمی سے ملک کو سدھارنے کے لیے حکو مت کے خلا ف مداخلت کے لیے کہا تھا۔اخبار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد کر اچی میں پیدا ہو نے والی صورتحال کے پیش نظرپورے ملک پر منفی اثرات مر تب ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک برطانوی اخبارکا ”رائٹر “ کے حوالے سے کہنا ہے کہ عمران فاروق کراچی میں سب سے زیا دہ اثر رکھنے والی پارٹی کے بانیوں میں سے تھے لیکن ابھی ان کے قتل کے سیاسی محرکا ت واضح نہیںہیں۔ایک اخبار ”مرر نیوز “ نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون کا بیان شائع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران فاروق اپنی زندگی کو درپیش خطرات سے آگا ہ تھے اور وہ پناہ کی تلا ش میں لندن آئے تھے۔رضاہارون نے کہا کہ کو ئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ لندن میں بھی ایسا ہو سکتا ہے،وہ نہیں جانتے کے یہ سب کیسے ہوا۔ اخبار”گارڈین “کے مطابق عمران فاروق کا قتل ایم کیو ایم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے۔لندن میں عمران فاروق کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس قتل کی سیاسی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔اخبارکے مطابق سکارٹ لینڈ یارڈ نے اس قتل پرابھی کوئی تبصرہ کر نے سے انکار کر دیا ہے اور کیس ”کاﺅنٹر ٹیررازم کمانڈ “کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔عمران فاروق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے قریبی ساتھی تھے جو پاکستان میں اسلامی شدت پسندی اورسیلاب پر حکومتی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے رہتے ہیں ۔ان کا قتل الطاف حسین کے لیے یہ پیغام بھی ہوسکتا ہے کہ عمران فاروق کو قتل کرنے والے ہاتھ ان تک بھی پہنچ سکتے ہیں تجزیہ نگارو ں کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل پر کھلے ذہن سے سوچ بچارکر رہے ہیںکیونکہ کراچی میں ایم کیو ایم کی پشتون اور سندھی پارٹیوں کے ساتھ مخالفت کی ایک لمبی تاریخ ہے جہاں ”ادلے کابدلہ“ کے طور پرایک دوسرے کے سیاسی رہنماﺅ ں کو قتل کیا جاتا رہا ہے،لیکن یہ بھی واضح نہیں کہ پاکستان کی کونسی پارٹی اتنی اہلیت رکھتی ہے کہ وہ لندن جیسے علاقے میں ایسی کا روائی کر سکے۔ گارڈین کے مطابق ایک سفارتکار کا کہنا ہے کہ عمران فاروق کو ان کے کسی دشمن نے قتل ہے لیکن ان کا قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا ایم کیو ایم کے اندر ہی ان کے کسی حریف نے یہ کام کیا ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ سی این این نے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی ایم کیوایم کے قائد کی فوٹیج کے حوالے سے الطاف حسین کا بیان شائع کیا ہے جس میں وہ روتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عمران فاروق نے انقلاب کے لیے قربانی دی ہے اور وہ یہ صدمہ کیسے بر برداشت کریں گے ۔ ۔”انڈیپینڈینٹ“کے مطابق جس جگہ پر عمران فاروق کو قتل کیا گیا وہاں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اس سے قبل کبھی ایساواقعہ وقوع پذیر نہیں ہوا۔یہ حقیقت میں بہت بڑا صدمہ ہے۔ایک اور بر طانوی اخبار کے مطابق ایک خاتون جو اس واقع کی عینی شاہد ہے ،نے بتایا کہ اس نے دو افراد کے سروں کو آپس میں ٹکراتے دیکھااور پھر اس کو چیخوں کی آوازیں سنائی دیں۔اس نے دیکھا کہ کو ئی شخص عمران فاروق کو مار رہا تھا،انہوں نے حملہ آور کے خلاف مزاحمت کی لیکن حملہ آور انھیں گھائل کرنے میں کامیاب ہوگیا
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (19-09-10), مرزا عامر (18-09-10), غلام خان (29-09-10)
پرانا 18-09-10, 09:20 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,244
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب اس قتل کی تحقیات انگلیڈ دیکھیں کس رخ سے کرتا ہے۔ ورنہ پنجاب پولیس کو اس کا کیس دے دیں یہ صبح ہی ملزمان کو تلاش کرکے اقرار جرم بھی کروالیں گے ؟
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (19-09-10)
پرانا 19-09-10, 12:57 AM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
کمائي: 118,687
شکریہ: 13,530
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم اسد بھائی

یہاں پر جب بھی کوئی ایسا واقع ہوتا ھے یا اسی نوعیت کا تو اس کے گھر کی ہر چیز تحویل میں لے کر اس پر اکسپیریمنٹ کئے جاتے ہیں۔ ہر چیز کا ڈی۔این۔اے اور فنگر پرنٹ سیف کئے جاتے ہیں۔ تمام ٹیلی فون کال انٹرنٹ کا ریکارڈ ڈیٹا حاصل کیا جاتا ھے۔ گھر کے باہر کے کچھ حصہ سے کچرا بھی اکٹھا کر کے اس کا بھی ڈی۔این۔اے کرتے ہیں۔

ٹی۔وی میں جتنی مرضی ایموشنل ویڈیو ریلیز ہوں یا بیان بازی ہو ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ان کا طریقہ کار الگ ہی ھے۔ ساری انکوائری صیغہ راز ھے۔ اس پر اب ایم۔آئی 5 سے بھی مدد حاصل کی جا سکتی ھے اس پر بھی بیان آ گیا ھے اور اس کو سیاسی قتل بھی قرار دیا جا رہا ھے۔ اور سیاسی قتل میں ان کا دائرہ شائد ہی باہر ہو یہ اندر سے ہی ڈھونڈیں گے۔ ہاں یہ ھے کہ کچھ دن پہلے پاکستان میں بھی ایک قتل ہوا تھا اس کا ریکارڈ پاکستان سے انہوں نے طلب کیا ھے۔ اس پر کوئی بھی بیان دینا مناسب نہیں باقی دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ھے۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (19-09-10), مرزا عامر (19-09-10), عبدالقدوس (04-11-10)
پرانا 04-11-10, 02:05 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمران فاروق کی میت ورثاء کے حوالے، تدفین ہفتے کو ہوگی
واشنگٹن 1.11.10

Digg
del.licio.us
Facebook
StumbleUpon


متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینر اور مرکزی رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی میت لندن میں ان کے والدین کے حوالے کردی گئی ہے۔ ان کی میت ہفتے کو کراچی پہنچے گی ۔ انہیں اسی روز کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کا جسد خاکی پانچ نومبربروز جمعہ برطانیہ سے قومی ائیرلائن کے ذریعے روانہ ہوگا جو ہفتے کو کراچی پہنچے گا۔

لندن پولیس نے آج ڈاکٹر عمران فاروق کی میت ان کے اہل خانہ اور متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کو سپرد کئے جانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ڈاکٹر عمران فاروق کی نماز جنازہ جمعرات چار نومبر کو ویسٹ ہینڈن براڈوے کی مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ میت اگلے روز یعنی ہفتے کو پاکستان روانہ ہوگی ۔ ہفتے کو ہی انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

عمران فاروق کو سولہ ستمبر کو لندن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا ۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ ان کے قتل کی تفتیش کررہی ہے اور ابھی تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ ان کی میت موت کے چوالیس دن بعد ورثاء کے حوالے کی گئی۔

عمران فاروق کو کراچی میں شہداء قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ کراچی میں ان کی نماز جنازہ ہفتے کوجناح گراوٴنڈ میں ادا کی جائے گی۔
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کیوایم, کوریج, کراچی, پاکستان, ڈیسک, میڈیا, ملک, مطابق, ایم کیو ایم, الطاف حسین, اتنی, اسلامی, جواب, خلاف, دی, درپیش, زندگی, شخص, طور, علاقے, عمران, صورتحال, صدمہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تفسیر عثمانی کے ساتھ قران کی سی ڈی مفت حاصل کریں arshmm عمومی بحث 2 05-02-11 08:52 PM
Peaceٹی وی کے ساتھ پاکستان میں کیا ہوا؟ جاویداسد عمومی بحث 64 09-12-10 04:32 AM
15 لاکھ برطانوی باشندے قبر میں اپنے ساتھ موبائل فون لےجانا چاہتے ہیں، سروے گلاب خان خبریں 12 05-12-10 09:00 AM
سی ڈی سے اسکریچ مٹائیں اور وہ بھی ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ عرفان حیدر Ask Experts ماہرین کی رائے 11 02-03-10 04:21 PM
آخری ون ڈے میں راولپنڈی ایکسپریس کی شرکت پاکستان کیلئے رسک ہے،گریم اسمتھ عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 10:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger