واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عوامی قوت کے بل بوتے پر دھاندلی کے منصوبوں کو ختم کیا جاسکتا ہے،زرداری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-01-08, 12:09 PM   #1
عوامی قوت کے بل بوتے پر دھاندلی کے منصوبوں کو ختم کیا جاسکتا ہے،زرداری
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-01-08, 12:09 PM

نوڈیرو(ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان اپنی عظیم قائد محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے مشن کو پورا کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں انتخابی سرگرمیوں پر صرف کردیں تاکہ آئندہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کو شہید محترمہ بھٹو کی خواہشات کے مطابق دوبارہ ترقی و خوشحالی کی سمت گامزن کیا جاسکے وہ اتوار کو بھٹو ہاؤس نوڈیرومیں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ ایگزیکٹیو ز اور تمام اضلاع کے صدور‘ سیکریٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس کے آغاز پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس سے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید قائم علی شاہ‘ آفتاب شعبان میرانی اور نثار کھوڑو نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پارٹی کے تمام کارکنوں پر یہ فرض عائد ہوگیا ہے کہ وہ عام انتخابات کے دن خود بھی پولنگ اسٹیشنوں پر جائیں اور عوام کو بھی اپنے ساتھ لے جائیں پی پی پی کے عہدیداران و کارکنان پولنگ کے دن ووٹ ڈال کر واپس گھروں کو لوٹنے کے بجائے پولنگ اسٹیشنوں پر ہی موجود ہیں اور اپنے ہاتھوں سے انتخابی نتائج وصول کریں کیونکہ عوامی قوت کے ہی بل بوتے پر دھاندلی کے ریاستی منصوبوں کو ختم کیا جاسکتا ہے انہوں نے اجلاس سے اپنے خطاب میں پارٹی کے اس مطالبے کو پھر دہرایا کہ شہید محترمہ کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کی قائم کردہ حریری کمیشن کے طرز پر کی جائے Pppاپنے اس مطالبے سے ہرگز و ستبردار نہیں ہوگی اگر حکومت نے ہمارے اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا تو ہماری آنے والی حکومت اس حوالے سے خود اقوام متحدہ سے رجوع کریگی ۔آصف علی زرداری نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ عام انتخابات کے دن زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ”تیر“پر مہر لگاکر اپنی عظیم قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کا بدلہ لیں کیونکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے ملک وقوم کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اجلاس میں راشد حسین ربانی‘ وقار مہدی‘ آغاسراج درانی‘ عبدالخالق سومرو‘ پیر آفتاب شاہ جیلانی ‘ جام سیف اللہ وھاریجو‘ رفیق انجینئر ‘ جام مہتاب‘ ارباب وزیر میمن ‘ زاہد بھرگڑی ‘ غلام قادر بھٹو ‘ جاوید علی شاہ‘ علی مروان شاہ‘ ڈاکٹر مہیش مالانی‘ آپار قیہ سومرو‘ سیمی سومرو سمیت سندھ کے تمام ضلعی صدور و سیکریٹریز نے شرکت کی۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 292
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نثار, اقوام متحدہ, اللہ, بے نظیر, جام, زرداری, شعبان, علی, صوبائی, صاحبہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بجلی کا بل اتنا ہے کہ کفن خریدنے کے پیسے بھی نہیں ہوتے، عوامی آرا گلاب خان خبریں 0 30-10-10 05:59 AM
عورت کی عزت وتکریم ام غزل عورت کہانی 14 11-04-09 11:38 AM
مہنگائی نے عوام کو زندہ درگور کردیا، حکمراں بے حس ہوچکے، ثروت اعجاز عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:44 PM
اکثر سزائے موت کے قیدی بے گناہ ہوتے ہیں: انصار برنی Real_Light خبریں 2 06-06-08 07:33 PM
70 لاکھ غریبوں کی خریداری کیلئے بینظیر کارڈز دیں گے،زرداری عبدالقدوس خبریں 3 03-06-08 08:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger