واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


عوامی مسائل کا انبار' حکومت اور سیاسی جماعتوں کی ترجیحات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-11-10, 10:52 PM   #1
عوامی مسائل کا انبار' حکومت اور سیاسی جماعتوں کی ترجیحات
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 04-11-10, 10:52 PM

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے والے ملک توڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایوان منتخب ہے ہم منتخب ہو کر آئے ہیں اگر انتخابات کی بات ہے تو بلدیاتی الیکشن کراکر دیکھ لیں ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ لئے ہیں ہم کسی کی خواہش پر مڈٹرم الیکشن نہیں کراسکتے ایوان میں مختلف علاقوں کی نمائندگی ہے مڈٹرم انتخابات کی دو صورتیں ہیں میں اسمبلی توڑ دوں یا پھر مارشل لاء لگے میں تو اسمبلی نہیں توڑوں گا پھر بتائیں مڈٹرم الیکشن کس طرح ہونگے مڈٹرم الیکشن کی بات کرنے والے ملک توڑنے کی سازش کررہے ہیں فوج مارشل لاء نہیں لگائے گی کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ فوج مارشل لاء لگائے گی فوج جمہوریت پسند ہے اگر اصلاح احوال کی بات ہے تو اپوزیشن میرے ساتھ بیٹھ کر نشاندہی کرے ہم ان کی رہنمائی میں اصلاح احوال کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے الیکشن کے خواہشمند بلدیاتی انتخابات کروا لیں انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ موجودہ منظر نامے میں حکومت 'سیاسی جماعتوں اور عوام کی ترجیحات میں ایک خطرناک تقسیم کا عمل سامنے آچکا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ انہیں عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے وہ پانچ سال پورے کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں کسی کو اپنی باری کا انتظار ہے تو کوئی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سیاسی مفادات سمیٹنا چاہتی ہے عوام چکی کے ان دو پاٹوں میں اس طرح پس چکے ہیں کہ انہیں نہ تو حکومت سے خیر کی توقع ہے اور نہ ہی اپوزیشن سے امیدیں وابستہ ہیں' عوام اس قدر بے بس ہوچکے ہیں کہ سوائے مایوسی اور بے چارگی کی زندگی بسر کرنے کے کوئی راستہ سجھائی نہیں دے رہا ہے۔ حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں نے جن ترجیحات کو اپنایا ہے ان سے عوام کا دور کا بھی واسطہ نہیں اور عوام کو ان ایشوز میں الجھایا جارہا ہے کہ جس سے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں حکومتی ذمہ داران آئے روز اور ہر پلیٹ فارم پر یہ کہتے ہیں کہ عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جائے ۔یہ حقیقت ہے کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے لیکن اس کا جواب دینے کے لئے کوئی تیار نہیں کہ کیا عوام نے آپ کو اس لئے مینڈیٹ دیا تھا کہ آپ عوام کے لئے زندگی کے راستے بند کر دیں' کیا اس لئے آپ پر اعتماد کیا تھا کہ آپ صرف ڈھائی برسوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13مرتبہ اور 107فیصد اضافہ کریں بجلی کی قیمتوں میں 95فیصد اضافہ کرکے غریب آدمی کو خودکشی پر مجبور کریں' کیا اس لئے عوام نے قربانی دی تھی کہ اشیاء خوردونوش باالخصوص آٹا' چینی اور دالوں کی قیمتیں ڈھائی سو فیصد تک بڑھائیں کیا عوام نے آپ کو ووٹ اس لئے دیا تھا کہ روٹی' کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو ان تینوں چیزوں سے آہستہ آہستہ محروم کردیں۔ کیا عوام نے آپ پر اعتماد کرتے وقت یہ سوچا تھا کہ آپ منتخب ہو کر غریب آدمی کے دکھوں اور مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ کریںگے؟
آمرکی شروع کردہ امریکہ کی مفاداتی جنگ میں اپنے وسائل کو جھونکنے اور اپنے ہی لوگوں کو شہید کروانے کے لئے مینڈیٹ دیا تھا' اگر ان تمام اقدامات کے لئے عوام نے آپ کو مینڈیٹ دیا ہے تو آپ کا یہ فرمانا بجا ہے کہ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ہم پانچ سال پورے کریں گے۔ اگر عوام نے آپ کو آمر کے ظلم و ستم اور غربت سے تنگ آکر آپ کو منتخب کیا تھا تو آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرکے عوام کے مسائل حل کریں ' کرپشن کا خاتمہ کریں مہنگائی کم کریں' تعلیم' صحت اور تمام بنیادی ضروریات کو عام آدمی تک پہنچائیں۔ روٹی' کپڑا اور مکان کے نعرے کو سچ ثابت کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں' امریکہ کی مفاداتی جنگ میں شامل ہو کر اپنے وسائل صرف کرنے کی بجائے ان وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑ دیں' حکومتی اخراجات کا بوجھ عوام پر لادنے کی بجائے وزراء کی تعداد کم کریں' غیر ملکی دوروں میں کمی کریں' بیورو کریسی وزراء مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے اللے تللے ختم کریں' غریبوں پر ٹیکس عائد کرکے ان کو زندگی سے مایوس کرنے کی بجائے امرا سے ٹیکس وصول کریں۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کرکے ان سے دولت واپس لائیں۔ عوام کو مختلف ہتھکنڈوں اور خود ساختہ بحرانوں کے ذریعے لوٹنے والوں کو لگام ڈالیں۔ وعدوں اور نعروں کو سچ ثابت کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں' عوامی مسائل حل کرنے کے لئے خلوص نیت سے آگے بڑھیں۔ اگر ان تمام اقدامات کے بعد کوئی اپوزیشن جماعت یا سیاسی رہنما یہ کہتا ہے کہ مڈٹرم الیکشن ہوں اور حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرتا ہے تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ عوام خود ہی آپ کی حکومت کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ جو حکومتیں عوام کے مسائل حل کرتیں ہیں انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی طاقت سازش کرسکتی ہے۔ سازشیں بھی اس وقت کامیاب ہوتیں ہیں جب کوئی حکومت عوامی مسائل سے غافل ہو اور عوامی مسائل کے حل کے بجائے مصنوعی نعروں اور غیر عوامی طاقتوں کا سہارا لے کر وقت پورا کرنے کا سوچتی ہے تو عوام خود اس کے راستے کی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
ہماری بدقسمتی کہ حکومت ہو یا اپوزیشن دونوں کی ترجیحات عوام کی ترجیحات سے میل نہیں کھاتی ہیں۔ اگر حکومت یا اپوزیشن میں کوئی ایک بھی عوام کے مسائل کا ادرارک کرکے اقدامات کرتے تو یہ حالات کبھی پیدا نہیں ہوتے ۔لیکن کیا کیا جائے کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی عوام مایوس نظر آرہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے آج کل اتحاد کا ڈول ڈالا ہے اور کسی ایک اتحاد کی بھی بنیاد یہ نہیں کہ اس اتحاد کے ذریعے عوام کے مسائل حل کئے جائیں بلکہ صرف یہ کوشش ہے کہ کس طرح حکومت گرائی جائے' کس طرح اگلے انتخابات میں کامیاب حاصل کی جائے۔ بدقسمتی سے اقتدار کے لئے تمام جماعتیں آپس کے شدید اختلافات کو پس و پشت ڈال کر اتحاد کے لئے تیار ہیں لیکن کسی اتحاد کی بنیاد یہ نہیں کہ عوام کو کس طرح ان مسائل سے نجات دلائی جائے یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد اس نظام سے اٹھتا جارہا ہے جو ایک خطرناک صورتحال ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ہو یا سیاسی جماعتیں اپنی ترجیحات میں تبدیلی لائیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کریں اور بہتر یہ ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے قبل ہی حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کے لئے زبانی دعوئوں اور نعروں کی بجائے عملی اقدامات کریں اسی میں سب کی بہتری ہے۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 100
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (05-11-10)
پرانا 05-11-10, 12:35 AM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستانی قوم کو اپنے ووٹوں کی سزا مل رہی ہے۔ ہور چوپو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (05-11-10)
جواب

Tags
color, فارم, کوشش, پسند, وزیراعظم, مہنگائی, موجودہ, مسائل, آج, آدمی, امریکہ, تعلیم, جواب, حل, خودکشی, راستہ, زندگی, سال, غریب, غریبوں, غربت, صورتحال, صبر, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چینی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی صدر مشرف سے الگ الگ ملاقاتیں ابن جلال خبریں 0 13-04-08 06:49 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان آج الاٹ کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 04:27 PM
انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے47 سیاسی جماعتوں کی کا نفر نس9 دسمبر کو طلب عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:37 AM
الیکشن کمیشن 3دسمبر کو سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات کیلئے نشانات جاری کرے گا عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:47 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger