|
عوامی وسائل لوٹنے والے (ق) لیگیوں کا جلداحتساب ہو گا ،ڈاکٹر فردوس عاشق

26-02-08, 02:42 AM
عوامی وسائل لوٹنے والے (ق) لیگیوں کا جلداحتساب ہو گا ،ڈاکٹر فردوس عاشق
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوامی وسائل لوٹنے والے (ق) لیگیوں کا جلداحتساب ہو گا ، عام انتخابات میں طاقتور استحصالی ٹولہ کے نمائندہ کی شکست عوام کی فتح ہے عوام نے قائم مقام صدر،اسپیکر قومی اسمبلی کے سرکاری وسائل کو شکست فاش سے دوچار کیا،چوہدری امیر علی نے انتخابی مہم میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیاں، ملازمین اور فنڈز استعمال کئے ۔گذشتہ روز پارٹی کے میڈیا آفس میں نذیر ڈھوکی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عوام نے ظلم اوراستحصال کے خلاف متحد ہو کر جنگ لڑی اور عوام دشمن قوتوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست دی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی انتخابی مہم میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیاں، ملازمین اور فنڈز استعمال کئے گئے۔ عوامی وسائل کولوٹنے والوں کا احتساب ہو گا اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سرکاری فنڈز کے استعمال کے متعلق وائٹ پیپر تقسیم کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ق کو اس وقت چھوڑا جب ان کی ناکامی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اعتماد کرتے ہوئے اور مخالفت کے باوجود مجھے پارٹی ٹکٹ دیا،انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کا نظام تبدیل نہیں ہوگا اقتدار کا کوئی فائدہ نہیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|