|
عوام ترقیاتی عمل جاری رکھنے والوں کو ووٹ دیں،صدر پرویز

18-12-07, 06:56 AM
وہاڑی (نمائندہ جنگ) صدر مملکت پرویز مشرف نے عوام سے کہا ہے کہ 8جنوری کو ہونے والے انتخابات میں ایسے افراد کو منتخب کریں جنہوں نے گزشتہ دور میں ملکی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے تاکہ ملکی ترقی کا چلنے والا پہیہ رواں دواں رہے۔ گزشتہ 8سال میں جتنی ترقی ہوئی اس سے پہلے کے 50برس کی تاریخ پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج گراؤنڈ وہاڑی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کے گراف کو مزید نیچے لاکر عوام کا معیار زندگی بلند کریں گے،انہوں نے کہا 520ارب کا سرمایہ حکومتی خزانے میں جمع ہے،انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت کو ہدایات جاری کردی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ خودکش حملے کرنے والے اسلام کے نام پر بدنما داغ ہیں،صدر نے بہاولپور میں سیلف پروپیلڈآرٹلری رجمنٹ کا الوداعی دورہ بھی کیا،تفصیلات کے مطابق صدر نے خطاب سے قبل 3ارب 70کروڑ روپے کے سوئی گیس کے میگا پروجیکٹ جس کے ذریعے وہاڑی سمیت تین اضلاع اور 12تحصیل ہیڈکوارٹرز کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی کا شعلہ جلاکر افتتاح کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے جنوبی پنجاب کی پسماندگی کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے جس کی شروعات وہاڑی میں کی گئیں اور اس منصوبے کے متعلق انہوں نے کئی سال قبل سوچا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی ترقی‘ عوامی خوشحالی اور دفاع حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ہم نے گزشتہ آٹھ نو سال میں اس فرض کو کماحقہ پورا کیا ہے اور سب سے پہلے ملک میں مواصلات کے نظام میں بہتری لاکر یہاں سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔ ریلوے میں بہتری آئی‘ بندرگاہیں اور ایئرپورٹس بنائے گئے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک مواصلاتی نظام بہتر نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرسکتا اور زرعی شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئیں۔ پانی اسٹور کرنے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ پکے کھالوں کا جال بچھایا گیا اور ملک میں بیروزگاری میں کمی لانے کے لئے اور غربت کے خاتمہ کے لئے انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج چند عناصر مختلف ٹی وی چینلز پر افواہیں پھیلاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ بتائیں کہ ترقی کس کو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا ضروری عمل ہے۔ میں نے حکومت سے کہا ہے کہ اس میں کمی لائے اور حکومت اس بارے میں اقدامات میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوکریاں موجود ہیں جس سے بیروزگاری میں مزید کمی آگئی ہے لیکن ہم نے بیروزگاری کے گراف کو مزید نیچے لاکر عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔ صدر پرویز نے کہا کہ 60فیصد بیماریاں صرف اس لئے پیدا ہوتی ہیں کہ پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہوتا اور حکومت ہر شہری تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن بنارہی ہے اور سات ارب روپے کی لاگت سے ہر یونین کونسل میں ایک فلٹریشن پلانٹ مہیا کیا جارہا ہے اور یہ منصوبہ 2008ء میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ اس کے بعد گھروں کی آبادی میں ایک فلٹریشن پلانٹ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر گاؤں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کا ایک ایک گھر روشن ہوگا۔ صدر پرویز مشرف نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے ایسے ہیں جو کسی ملک کی ترقی‘ استحکام کے لئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے عہد کے آٹھ نو سالوں میں صحت اور تعلیم میں ترقی کا جائزہ لیں۔ وہ اس سے پہلے کے گزشتہ 50سالوں کو ان شعبوں میں ترقی سے زیادہ ثابت ہوگی۔ یہ اس لئے ممکن ہوا کہ ملک کی معیشت مضبوط ہوچکی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|