|
عوام کھالیں جمع کر نے کے ساتھ ساتھ8 جنوری کو ووٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دینگے،الطاف حسین

09-12-07, 02:23 PM
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کی دھمکیاں دینی والی جماعتیں بائیکاٹ کرکے دیکھ لیں یا بائیکاٹ نہ کریں لیکن 8 جنوری کو بیلٹ بکس سے پتنگ اور حق پرست ووٹ برآمد ہونگے، عوام کھالیں جمع کرنے کا سابقہ ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ 8 جنوری کو ووٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دینگے ایسے لوگوں پر عوام کیا اعتبار کرینگے جو صبح ایک اور شام کو دوسرا موقف اختیار کرتے ہوں، کبھی کہتے ہیں کہ بائیکاٹ کرینگے کبھی کہتے ہیں کہ کاغذات جمع کرا رہے ہیں وہ ہفتہ کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر سمیت سندھ کے 19 زونوں سے بیک وقت چرم قربانی کے حصول کے سلسلے میں رضا کاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بنیاد ہی انسانیت کی خدمت سے پڑی ہے اور انسانیت کی بلا امتیاز رنگ و نسل، مذہب خدمت متحدہ قومی موومنٹ کا منشور ہے۔ انہوں نے رضا کاروں پر زور دیا کہ وہ کھالیں جمع کرتے وقت زبردستی نہ کریں جو لوگ راضی خوشی کھالیں دیں ان سے کھالیں لیں۔انہوں نے کہا کہ کے کے ایف جو کام کر رہی ہے اسے کوئی دیکھے نہ دیکھے، اللہ تعالیٰ تو دیکھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو جتنا عطیہ ملے گا، کے کے ایف اتنا ہی مستحق نادار افراد کی مدد کر سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی بھی مدد ہو رہی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمام انسانیت کی مدد کرو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی مدد کرو تو کسی دوسرے کو نہ بتانا کہ کس کی مدد کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین نے بڑے کڑے وقتوں میں چرم قربانی جمع کی، خواتین نے کڑے وقت میں جو جرات کے کام کئے ہیں میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپکا منشور دکھی انسانوں کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ جب سونامی آیا تو ہم نے غیر ممالک میں جاکر خدمت کی اور ضروریات زندگی کے کنٹینر بھیجے۔انہوں نے کہاکہ 8 اکتوبر کے زلزلے میں ہمارے 8 کارکن 6 ماہ تک سخت سردی میں کام کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ذمہ داروں کو کہا معلوم کریں کس کے گھر کیا کیا کن کن افراد کو علاج کی سہولت دی گئی کن افراد کو اجناس، کن افراد کو کپڑے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قحط سالی کا مسئلہ ہو یا راستے دشوار ہوں کے کے ایف کے رضا کار اس بات کی پروا نہ کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|