|
عہدے کی قر بانی پر ملال نہیں ،جسٹس رمدے،ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ،جسٹس صدیقی

06-12-07, 09:03 AM
عہدے کی قر بانی پر ملال نہیں ،جسٹس رمدے،ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ،جسٹس صدیقی
لاہور (جنگ نیوز، ایجنسیاں) ججوں کی برطرفی کے نوٹیفکیشن اور ججز سے رہائش گاہیں خالی کرانے کی کوششوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جسٹس شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے ، ملک میں لاقانونیت کیحکمرانی ہے، میری رہائش گاہ سے سامان لٹتا ہے تو لت جانے دیں خداملک کو محفوظ رکھے، جبکہ جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ مجھے عہدے کی قربانی کا کوئی ملال نہیں کیونکہ یہ قربانی ملک کیلئے دی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گھر سے نکالا گیا تو بیوی بچوں سمیت فٹ پاتھ پر بیٹھ جاؤں گا، تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد صدیقی نے کہا کہ تیزی سے بگڑتے ہوئے حالات کسی طوفان کا پیش خیمہ ہیں۔ یہ بات پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے معزول جسٹس شاہد صدیقی نے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ میں نے گھر کے باہر احتجاج کرنیوالے سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء اور دیگر افراد کو ہدایات کی ہیں کہ وہ کسی قسم کی کوئی غیر قانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں اور پولیس کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مزاحمت نہ کریں۔ اگر میری رہائش گاہ خالی کرواتے ہوئے گھر کا سامان ٹوٹ پھوٹ جائے، لٹ جائے تو اسے لٹ جانے دیں، اپنی جانب سے کار سرکار میں مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے بستر علالت پر انتہائی دکھ بھرے انداز میں بتایا کہ خدا اس ملک کو محفوظ رکھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ میرا شمار کربلا کے شہیدوں میں ہوگا۔ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے پی سی سی کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کو ماورائے آئین اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسی غیر آئینی عمل کا تسلسل ہے جو 3نومبر کو شروع ہو ا تھا۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس خلیل رمدے نے کہا کہ اگر حکومت نے گھر سے نکالاتو بیوی بچوں کو لیکر فٹ پاتھ پر بیٹھ جاؤں گا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|